انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 204

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۰۴ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر تیسری کتاب اوسطاً سو صفحات پر مشتمل ہو۔اور پھر ہر وہ کتاب جوسولہ سترہ سال تک کے افراد کے لئے ہو وہ سولہ ہزار الفاظ پر مشتمل ہو۔اور ہر کتاب جو اس سے اوپر عمر والے افراد کے لئے ہو و ہ ۲۵ ہزار الفاظ پر مشتمل ہو۔اس لئے کہ لکھنے والے ان کتابوں کو غور سے لکھیں اور مطالعہ کر کے لکھیں۔ان کے لئے ایک رقم بطور انعام مقرر کی جائے گی تا کہ وہ اُس علم کی کتابیں مطالعہ کر کے مضمون لکھیں اور ایسی سلیس اُردو میں لکھیں کہ ہر معمولی خواندہ اسے سمجھ سکے۔میرا خیال ہے کہ ہر اُس کتاب کے لئے جو پچاس صفحات کی ہو پچاس روپے سے ایک سو روپیہ تک کا انعام رکھا جائے۔یو نیورسٹیاں بڑی سے بڑی کتب کے لئے پانچ پانچ سو کا انعام رکھتی ہیں حالانکہ وہ کی بڑے اعلیٰ پیمانہ کی کتابیں ہوتی ہیں۔پچاس صفحات کی کتاب کے لئے انعام کے طور پر پچاس ی روپیہ کی رقم بہت بڑی چیز ہے۔ایک ماہر ایسی کتاب پندرہ دن میں لکھ سکتا ہے اس طرح اور کی بہت سے لوگ ایسی کتابیں لکھنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔غرض پچاس سے سو روپیہ تک کا ی انعام پہلی کتاب لکھنے والے کے لئے ہوگا جو ۰ ۵ صفحات یا دس ہزار الفاظ پر مشتمل ہوگی۔دوسری قسم کی کتاب کے لئے جو۰ ۸ صفحات یا سولہ ہزار الفاظ پر مشتمل ہوگی ایک سو سے ایک سو پچاس روپے تک کا انعام ہوگا۔تیسری قسم کی کتاب کے لئے جو سو سو اسو صفحات یا ۲۵ ہزار الفاظ پر مشتمل ہوگی ڈیڑھ سو سے اڑھائی سو تک کا انعام ہوگا۔یہ تین سو کتب بن جاتی ہیں اور ۴۵ ہزار کے انعام میں لکھی جا سکتی ہیں۔ان کتب کی اگر تین تین ہزار کا پی شائع کی جائے تو نوے ہزار روپے خرچ ہوں گے۔پھر یہی نہیں کہ یہ کتابیں صرف احمدیوں میں فروخت ہوں گی بلکہ دوسرے لوگ شائد ہم سے بھی زیادہ تعداد میں انہیں خریدیں۔کیونکہ ایسا تجربہ آگے کسی نے کی نہیں کیا۔یہ ضروری نہیں کہ ہر کتاب کی تین تین سو جلدیں ہوں۔بعض مضامین ایسے ہیں جو صرف دو دو جلدوں میں ہی آجائیں گے مثلاً سیرت ہے۔اس کے دو حصے ہی کافی ہیں ایک حصہ بچوں کے لئے ہوگا اور ایک حصہ بڑی عمر والوں کے لئے ہوگا۔اسی طرح اور بھی کئی مضامین ایسے ہیں جن کے لئے دو جلدیں ہی کافی ہو جائیں گی۔(۱) ان کتب کی خصوصیات یہ ہوں گی کہ :۔(i) ان میں تمام قسم کے علوم کے متعلق باتیں ہوں گی۔