انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 188

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۸۸ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر ہوں گی اور اگر کوئی لڑائی ممکن ہے تو ہمیں اس کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔“ غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ) حضرت مسیح علیہ السلام کو ہی دیکھ لو اُنہوں نے اگر ایک طرف یہ کہا ہے کہ تمہاری ایک گال پر اگر کوئی شخص طمانچہ مارے تو تم اپنی دوسری گال بھی اُس کی طرف پھیر دوش تو دوسری طرف آپ نے یہ بھی کہا کہ اگر تمہیں کر نہ بیچ کر بھی تلوار خریدنی پڑے تو تو تلوار خرید۔اور یہ دونوں باتیں درست تھیں۔اگر یہ دونوں باتیں متضاد ہیں تو حضرت مسیح علیہ السلام نے ان کا کیوں حکم دیا ؟ اگر مسیح علیہ السلام کے لئے یہ دونوں باتیں ٹھیک ہو سکتی ہیں تو ہمارے لئے بھی یہ تھی دونوں باتیں کیوں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک طرف اگر امن کا تی پیغام دیا تو دوسری طرف لڑائیاں بھی کیں۔یہ ضروری نہیں کہ دونوں باتیں ایک ہی وقت میں ہوں بلکہ آپ نے یہ سکھایا ہے کہ ہر ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ موقع کے مطابق چلتا چلا جائے۔پس ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم حکومت کی منشاء اور تجویز کے مطابق فنونِ جنگ سیکھنے کی طرف توجہ کریں اور اس طرح وقت آنے پر اپنے ملک کی حفاظت کریں۔“ الفضل ۱۵ / جولائی ۱۹۶۱ ، صفحہ ۵ کالم ۱) ہم میں سے ہزاروں ہزار ایسے ہیں جنہوں نے کشمیر کے محاذ پر جا کر ٹریننگ حاصل کی اور وقت کی ضرورت کو پورا کیا۔جہلم میں چلے جاؤ تم دیکھو گے کہ ہر ایک غیر احمدی کے منہ پر یہ بات ہے کہ اگر کسی نے ملک کی کوئی خدمت کی ہے تو احمد یوں نے کی ہے۔چنیوٹ میں جلسہ کر لینے سے کیا بنتا ہے۔تم محاذ پر چلے جاؤ اور پوچھو کہ کس نے قربانی کی ہے؟ تمہیں ایک ایک بچہ ایسا ملے گا جو کہے گا کہ اگر قربانی کی ہے تو احمدیوں نے کی ہے۔تم محاذ پر چلے جاؤ اور فوجیوں سے پوچھو کہ اُن کے ساتھ مل کر کس نے کام کیا ہے؟ تو تمہیں معلوم ہوگا کہ ہمارے فرقان کے سپاہی منظم فوج سے کسی صورت میں کم نہیں۔نوشہرہ کے محاذ پر ایک قلعہ کے اوپر جب پاکستانی فوجوں نے حملہ کیا اور فرقان فورس کو اپنے ساتھ شامل کر لیا اُس وقت پاکستانی فوج کے آدمی دو تین گنا زیادہ تھے اور احمدی والنٹیئر ایک تہائی حصہ کے قریب تھے لیکن جس وقت وہ سرنگوں اور بموں کے علاقے کو پار کر کے اپنی منزل مقصود پر پہنچے تو کل چالیس آدمی تھے۔جن میں سے ۲۹