انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 163 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 163

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۶۳ آئندہ وہی قو میں عزت پائیں گی جو مالی و جانی دین کی طرف سے، خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز بلند ہو تو قربانی کرنے سے ہچکچاتے اور رُکتے ہیں یہ اور اُن کی آئندہ نسلیں اُن لوگوں کی غلام بن کر رہیں گی جنہیں آج تم حقارت کے ساتھ کمیں اور ذلیل لوگ کہتے ہو اور جن کا نام آنے پر تم بنتے اور تکبر کے ساتھ کہتے ہو کہ ہمارے مقابلہ میں ان کی حیثیت کیا ہے۔آج بے شک تم ان پر ہنس لولیکن زمانہ یکساں نہیں رہے گا۔اگر تم نے اپنی اصلاح کی کوشش نہ کی تو یا درکھو یہ لوہار اور ترکھان ایک دن تمہارے افسر ہونگے ، تم پر حکومت کریں گے، تمہارے بادشاہ اور حکمران ہوں گے اور سلسلہ دیکھے گا، احمدیت دیکھے گی کہ تم ان کے غلام بنا کر رکھے جاؤ گے۔تمہاری لڑکیاں ان کی لونڈیاں بنا کر رکھی جائیں گی اور مج تمہاری چوہدراہٹیں ساری کی ساری نکال کر رکھ دی جائیں گی۔یہ لوہار اور ترکھان ایک دن بادشاہ ہونگے کیونکہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہا اور تم جنہیں اپنی چو ہدراہٹوں پر ناز ہے، ان کے غلام بن کر رہو گے۔تم اس حقیقت کو سمجھو یا نہ سمجھو لیکن میں تمہیں وقت سے بہت پہلے ہوشیار کر دیتا ہوں۔میں اس دنیا میں نہیں ہوں گا لیکن میری آواز دنیا میں ہوگی اور جس چیز کی کے ساتھ میں محبت رکھتا ہوں یعنی اسلام اور احمدیت وہ دنیا میں موجود ہوگی ، اُس وقت احمدیت بادشاہ ہوگی ، اسلام کی دنیا پر حکومت ہوگی اور یقیناً اگر تم نے اپنی اصلاح نہ کی تو احمدیت کی جوتیوں کی ایڑیوں کے نیچے تمہاری چوہدراہٹیں کچل کر رکھ دی جائیں گی اور جن کو تم کمیں اور ذلیل کہتے ہو یہ شہزادے ہوں گے۔یہ بادشاہ ہونگے اور تم ذلیل اور مقہور غلاموں کی طرح اُن کے سامنے اپنی زندگی بسر کرو گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ صحابہ نے پوچھا کہ يَارَسُوْلَ اللهِ! بڑے کون کی ہیں ؟ آپ نے فرمایا وہی بڑے ہیں جو جاہلیت میں بڑے ہیں بشرطیکہ وہ دین کے لئے قربانیاں ں۔میں بھی تمہاری بڑائی کو مٹانا نہیں چاہتا بشر طیکہ تم دین کے لئے قربانیاں کرو لیکن اگر تم یہ گندہ نمونہ دکھاؤ گے کہ پچاس پچاس اور سو سو روپیہ کافروں سے لے کر تو تم اپنی جانیں تو قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے تھے لیکن خدا اور اُس کے دیئے ہوئے مُلک کی خاطر جو اُس نے مسلمانوں کو دیا ہے، قربانی نہیں کرو گے تو تم کو ذلیل کیا جائے گا، تم کو رسوا کیا جائے گا، تمہارا نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا۔وہ جن سے تم گو بر اُٹھواتے ہو، ان کی لڑکیوں کی ڈولیاں