انوارالعلوم (جلد 21) — Page 139
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۳۹ ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر ہیں ہماری پہلی دعا تو یہ ہے کہ تو خود ہمیں نیک بناد من ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةَ لَكَ اور پھر ہماری اولاد میں سے ہمیشہ ایک گروہ ایسا موجود رہے جو تیرا مطیع اور فرمانبردار ہو۔وَارِنَا مَنَا سكتا پھر چاہے انسان کے دل میں کتنا ہی اخلاص ہوا گر اُسے طریق معلوم نہ ہو کہ کس طرح کسی گھر کو آباد رکھنا ہے تو پھر بھی وہ غلطی کر جاتا ہے اس لئے وہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! نہ صرف ہمارے دلوں میں ایمان قائم رکھ بلکہ وقتاً فوقتاً ہمیں یہ بھی بتا تار ہیو کہ ہم نے کس طرح اسے آباد رکھنا ہے اور ہم کو نسا وہ طریق عبادت اختیار کریں جس سے تو خوش ہوا اور یہ گھر آبادرہ سکے۔وتب علينا مگر اس اخلاص کے باوجود، اس الہام کے باوجود جو یہ بتا تا ر ہے کہ کس طرح اس گھر کو آباد رکھنا ہے اے خدا ! ہم بندے ہیں اور ہم نے غلطیاں کرنی کی ہیں تو تو اب اور رحیم ہے تو ہمیں معاف کر دیا کر اور ہمارے گناہوں سے درگذر کرتا رہ۔انك انت التواب الرحيم تو بڑی تو بہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے۔تو اب اور رحیم نام اسی لئے لائے گے ہیں کہ بندہ خواہ کتنی بھی نیک نیتی سے کام کرے وہ غلطی کر جاتا ہے۔ایسی حالت میں تو ابیت اُس کے کام آتی ہے اور اگر اچھا کام کرے تو رحیمیت اُس کے کام آتی ہے۔ربَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ اے ہمارے ربّ! تو ان لوگوں میں جو اس جگہ رہیں گے ایک عظیم الشان رسول مبعوث فرما۔یشھد اور اے ہمارے رب ! رسول کے آنے سے یہ ضرورت تو پوری ہو جائے گی کہ خانہ کعبہ سے جس طرح تعلق رکھنا ہے اس کا پتہ لگ جائے گا اور وہ بچے اور مخلص مؤمن بن جائیں گے مگر اے ہمارے رب ! ہم نے جو اپنی اولا د کو یہاں آ کر بسایا ہے اس میں کچھ خود غرضی بھی ہے۔ہماری یہ بھی غرض ہے کہ تیرا نام بلند ہو اور ہماری یہ بھی غرض ہے کہ ہماری اولاد کے ذریعہ تیرا نام بلند ہو۔ہم نے صرف تیرا گھر نہیں بنایا بلکہ اپنی اولا د کو بھی یہاں لا کر بسا دیا ہے گویا ہم نے جو تیرے نام کی بلندی کی کوشش کی ہے اس میں کچھ خود غرضی بھی شامل ہے۔ہم نے یہ مکان بنایا ہے اس لئے کہ تیرا نام بلند ہو اور ہم نے اپنی اولا د یہاں اس لئے بسائی ہے کہ اس کے ذریعہ تیرا نام بلند ہو۔پس ہم نے جو اپنی اولاد یہاں بسائی ہے اس میں ہماری یہ غرض بھی شامل ہے کہ آنے والا رسول انہی میں سے ہو باہر سے نہ ہو۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ِابتِ وہ تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے۔تیرے