انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvi of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xvi

انوار العلوم جلد ۲۱ 11 تعارف کت فرمائی جس میں قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر اور اس سے وابستہ ذمہ داریوں کی طرف اور اس نئے مرکز کے ذریعہ جماعت کو جو روز افزوں عظیم الشان ترقیات مل رہی ہیں اُن کے متعلق تفصیل کے ساتھ ارشادات فرمائے۔نئے مرکز کے قیام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔وو دوسرے لوگ تو مرکز کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن ہمارے سارے کام محور خلافت کے گرد چکر لگاتے ہیں اور اس کے معنی یہ ہیں کہ کام کرنے کے لئے کا رکن بھی ہونے چاہئیں اور ایسے ادارے بھی ہونے چاہئیں جہاں کام چلانے کی تربیت دی جائے اور یہ ساری باتیں تنظیم چاہتی ہیں۔یہ ساری باتیں ایک مقام چاہتی ہیں۔“ ۲۔احباب کو انگریزی ترجمہ قرآن کریم اور تفسیر کبیر کی جلد میں خریدنے کی طرف توجہ دلائی۔۔اسلام کو جلد سے جلد تمام دنیا پر غالب کرنے کے سامان پیدا کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کی طرف توجہ دلائی اور ایران، امریکہ، مشرقی افریقہ، اُردون ، عمان ، سپین میں جماعت کے قیام کی خوشکن تفصیلات بیان فرما ئیں۔۴۔احباب کو ربوہ آنے کے لئے ٹرین کو زیادہ ذریعہ سفر بنانے کی تلقین فرمائی تا کہ ریلوے حکام ریلوے اسٹیشن کو قائم رکھیں۔اسی طرح پاکستان کی حفاظت اور استحکام کے لئے فوج میں نو جوانوں کو جانے اور فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کی ہدایت فرمائی اور اس سلسلہ میں جہلم کی جماعت کی تعریف فرمائی کہ اس جماعت کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے محاذ کشمیر پر جا کر ٹریننگ حاصل کی اور وقت کی ضروریات کو پورا کیا۔اسی طرح فرقان فورس کے لئے ریکروٹ لینے کیلئے جماعتوں کے دورے کے دوران گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی بوڑھی احمدی خواتین کے بے مثال جذبہ قربانی کا تذکرہ فرمایا جنہوں نے اپنے بچے پیش کئے