انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xv of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xv

انوار العلوم جلد ۲۱ تعارف کت خود اور اپنے بچوں کو دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لئے تیار کرنے کی تلقین فرمائی اور صحابیات کی بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وہی عورت عزت کی مستحق ہے جو بچہ نہیں جنتی شیر جنتی ہے، جو انسان نہیں جنتی فرشتے جنتی ہے“۔اسی طرح پاکستان کی حفاظت کی خاطر جنگ میں حصہ لینے کے لئے تحریک کی اور خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔میں تمہیں تمہارے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تمہارے مرد بزدلی دکھا رہے ہیں اور جب انہیں بلایا جاتا ہے کہ آگے آؤ تو وہ کئی قسم کے بہانے بنانے لگ جاتے ہیں، کبھی کوئی عذر کر دیتے ہیں اور کبھی کوئی۔وہ جتنے عذر کرتے ہیں قرآن کریم میں وہ سب کے سب منافقوں کے لکھے ہوئے ہیں۔تمہارا یہ کام ہے کہ تم اپنی آئندہ نسلوں کو آزاد بناؤ۔تمہارا کام یہ ہے کہ تم اپنے خاوندوں سے کہو کہ یا تو تم دین کے لئے قربانی کرو یا آئندہ ہمارے ساتھ تمہارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔تمہارے لئے تلوار پکڑ کر جہاد کرنے کا موقع تو بہت کم آتا ہے تمہارا جہاد یہی ہے کہ تم اپنے خاوند ، اپنے باپ ، اپنے بھائیوں اور اپنے بیٹوں سے کہو کہ اگر تم لڑائی کے لئے تیار نہیں ہو گے تو ہم تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھیں گی۔پس اپنی اصلاح کرو اور صحابیات کا نمونہ اپنے سامنے رکھو۔اگر تمہارے خاوند اور بیٹے اور بھائی اور دوسرے رشتہ دار خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے گئے تو وہ ابدی زندگی پائیں گے اور اگر جی چرائیں گے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ذلت تمہارے سامنے کھڑی ہے اور وہ بہر حال تمہیں قبول کرنی پڑے گی۔“ (۷) قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر حضرت مصلح موعود نے ۱۶ / ۱ پریل ۱۹۴۹ء کو جلسہ سالا نہ منعقدہ ربوہ میں تقریر