انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 108

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۰۸ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا امیابی ہے اُس سے کہا۔مَا مَاتَ مَنْ خَلَفَ مِثْلَكَ جس نے تیرے جیسا شاگرد اپنے پیچھے چھوڑا ہے وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہے گا۔غرض جماعت کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ دائمی زندگی اختیار کرے۔اگر اسلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وابستہ ہوتا تو آپ کی وفات کے ساتھ یہ بھی ختم ہو جا تا لیکن اسلام کے متعلق خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ وہ قیامت تک چلا جائے گا۔تو ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنے کی بیٹے کو مسلمان بنا کر جائے۔اگر ہر مسلمان اپنے بیٹے کو مسلمان بنا کر نہیں جاتا تو اسلام قیامت کی تک چلے گا کس طرح ؟ ہم کہتے ہیں کہ احمدیت اسلام ہی کا نام ہے۔اگر احمدیت اسلام ہی کا تی نام ہے اور اسلام نے قیامت تک جانا ہے تو ضروری ہے کہ ہم اپنی اولاد کو مخلص احمدی بنا کر جائیں۔اگر ہم اپنی اولاد کو مخلص احمدی بنا کر نہیں جاتے تو احمدیت ختم ہو جائے گی۔پس یہ کافی نہیں کہ تم صرف اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرو بلکہ ضروری ہے کہ جہاں تم خود اعمال دینیہ کی طرف توجہ کرتے ہو، نمازیں پڑھتے ہو، چندے دیتے ہو، زکوۃ دیتے ہو، روزے رکھتے ہو، غرباء کی مدد کرتے ہو وہاں تم اپنی اولادوں کی بھی اصلاح کرو۔اگر تم اپنی اولاد کے اندر دینی جذ بہ پیدا نہیں کرتے اور مخلص احمدی بنا کر نہیں جاتے تو تمہاری زندگی یقینا فردی زندگی ہے تمہاری زندگی جماعتی زندگی نہیں۔اور اگر کسی اور کی نسل کے ذریعہ اسلام کا کام چلتا رہا تو اسلام کی زندگی میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔اسلام اگر دائمی طور پر زندہ رہے گا تو اسی طرح کہ تم اپنی اولادوں کو دیندار بناؤ۔مثلاً اگر اب ج پکا مسلمان ہے تو جب تک وہ خود مسلمان ہیں ان کے ذریعہ بیشک اسلام زندہ رہے گا لیکن دائمی زندگی کے لئے ان کی اولادوں کا پکا مسلمان ہونا ضروری ہے۔اگر الف کی اولاد یکی مسلمان نہیں ہے۔ب کی اولا د مسلمان ہے۔ج کی اولا د مسلمان ہے تو اگر اسلام زندہ ہے تو ب اور ج کی اولاد سے الف کی اولاد کی وجہ سے نہیں۔اگرب کی اولاد پکی مسلمان نہیں ج کی اولا د مسلمان ہے تو پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو الف نے زندہ نہیں رکھا۔ب کی اولا د نے زندہ نہیں رکھا بلکہ آپ کو زندہ رکھا تو ج کی اولاد نے رکھا ہے۔پس یہ کتنی عظیم الشان نعمت ہے جسے ہم حاصل کر سکتے ہیں۔ہم اپنے بیٹے کو مسلمان بنا کرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۳۰ یا ۴۰ سال کی اور زندگی دے دیتے ہیں۔اس سے زیادہ اور کیا رتبہ ہوگا کہ وہ