انوارالعلوم (جلد 21) — Page 89
انوار العلوم جلد ۲۱ ۸۹ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے فرموده ۱۷ فروری ۱۹۴۹ء بمقام را ولپنڈی) کامیابی ہے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میری اس وقت آپ لوگوں کو جمع کرنے سے کوئی لمبی تقریر کرنا نہیں بلکہ آپ لوگوں کو اس وقت یہاں جمع کرنے سے میرا مقصد یہ ہے کہ میں بدلے ہوئے حالات کے مطابق آپ کو اپنے فرائض کی طرف توجہ دلاؤں اور چونکہ جماعت کے فرائض عورتوں اور مردوں دونوں پر ایک ہی طرح عائد ہوتے ہیں اس لئے میں نے خواہش کی کہ اس موقع پر عورتوں کو بھی ساتھ لایا جائے تا وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کے متعلق میرے خیالات سن سکیں اور اگر خدا تعالیٰ انہیں تو فیق عطا فرمائے تو وہ موجودہ حالات کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھال سکیں۔یہ امر واقعہ ہے اور ہر ایک شخص جانتا ہے کہ تقسیم ملک کے نتیجہ میں لاکھوں لاکھ آدمی مشرقی پنجاب سے اُجڑ کر مغربی پنجاب میں آبسا ہے۔ان کے علاوہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مشرقی پنجاب سے تو نہیں آئے لیکن کشمیر اور جموں سے ہجرت کر کے یہاں آبسے ہیں اور ان کی تعداد بھی لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔اس لئے وہ رنگ جو پہلے سوسائٹی کا تھا وہ بدل گیا ہے اور لوگ اس طرح آپس میں مل جل گئے ہیں کہ اب ان کی ذمہ داریاں اُس قسم کی نہیں رہیں جس کی قسم کی پہلے تھیں اور ہماری جماعت بھی اس عظیم الشان تغیر سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔اس کی میں کوئی شبہ نہیں کہ پہلے بھی جماعتوں میں زیادتی ہوتی رہتی تھی۔کبھی ایک احمدی ہو گیا اور کبھی