انوارالعلوم (جلد 21) — Page 83
انوار العلوم جلد ۲۱ ۸۳ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر پاجامے بھی سلوا کر ساتھ لے گیا۔میرا ارادہ تھا کہ یہ پاجامے انگلینڈ جا کر پہنوں گا مگر یونہی چند دن تک میں نے وہ پاجامے نہ پہنے۔ہمارے مبلغ میرے پاس گھبرائے ہوئے آئے اور کہا حضور ! یہاں کے لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا امام ننگا پھرتا ہے۔انگلینڈ میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ شخص جس کا کرتا پاجامہ کے اوپر ہو وہ نگا ہوتا ہے اور چونکہ میرا کرتا اوپر ہوتا تھا اور شلوار نیچے اس لئے انہوں نے میرے متعلق بھی یہی کہنا شروع کیا کہ میں نگا پھر رہا ہوں۔میں نے اپنے مبلغ سے کہا میں چند گرم پاجامے ساتھ لایا تو تھا اور میرا ارادہ بھی تھا کہ میں یہاں آ کر وہ پاجامے پہنوں گا مگر اب وہ پاجامے میں نہیں پہنوں گا کیونکہ یہ لوگ مجھے میرے راب : اپنے لباس میں نگا سمجھتے ہیں کیا میری غیرت قومی مجھے مجبور نہیں کرتی کہ میں اپنا لباس ہی کی رکھوں؟ اگر یہ لوگ ہمارے ملک میں جا کر اپنے لباس کو نہیں چھوڑ سکتے تو میں بھی ان کے ملک میں آ کر اپنا لباس نہیں چھوڑوں گا۔اگر یہ لوگ ہمارے ملک میں جا کر اپنا لباس چھوڑنے پر راضی ہو جائیں تو میں بھی اپنا لباس چھوڑنے پر تیار ہو جاؤں گا۔لیکن ہمارے مبلغ نے شور مچا دیا کہ حضور ! لوگ آپ کو نگا سمجھتے ہیں۔سر ڈینی سن راس جو وہاں ایک کالج کے پرنسپل تھے ایک دن مجھے ملنے کے لئے آئے۔اُن کے ساتھ ایک دو اور پروفیسر بھی تھے میرے اُن سے دوستانہ تعلقات تھے میں نے اپنے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے اُن سے کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ کیا آپ مجھے میرے اپنے لباس میں ملبوس ہونے کو بُر امحسوس کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا اگر آپ نے یہ بات پوچھی ہے تو میں آپ کو بتا ہی دیتا ہوں کہ ہم واقعی اس چیز کو بُر امحسوس کرتے ہیں۔سر ڈینی سن راس ایک وقت تک علیگڑھ میں بھی پرنسپل رہے تھے میں نے پوچھا جب آپ ہندوستان گئے تھے تو کیا آپ ہمارا لباس پہنا کرتے تھے ؟ اُنہوں نے کہا۔نہیں۔میں نے کہا اگر آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ہمارے ملک میں جا کر اپنا لباس پہنیں تو پھر آپ کو اعتراض کرنے کا کیا حق ہے پھر آپ ہم سے کیوں نفرت کریں؟ کیا ہما را حق نہیں کہ ہم بھی آپ کے ملک میں آ کر اپنا لباس پہنیں؟ جب آپ ہمارے ملک میں جا کر ہمارا لباس نہیں پہنتے تو ہمارا بھی یہ حق ہے کہ ہم یہاں آ کر اپنا لباس پہنیں۔اُنہوں نے کہا آپ کی بات تو ٹھیک ہے لیکن