انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 46

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۶ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء ہندوستان پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے کیونکہ ہندوستان کی فوج بھی پچاس ہزار ہے اور اس قبیلہ کی فوج بھی پچاس ہزار ہے خواہ اس کی اپنی آبادی دو لاکھ کی ہو اور ہندوستان کی آبادی دس کی کروڑ ہولیکن اب صرف حکومت ہی نہیں لڑتی بلکہ ملک لڑتا ہے۔حکومت اب عوام کے ہاتھ میں چلی گئی ہے اور چونکہ اب حکومت عوام کے ہاتھ میں چلی گئی ہے اس لئے جب کسی ملک کی کی دوسرے سے لڑائی ہو جاتی ہے تو اس کا ہر فر دلڑائی کیلئے تیار ہو جاتا ہے اس لئے اب آبادی کی بڑی قیمت ہے۔اگر کسی ملک کی آبادی دو کروڑ ہو اور وہاں جمہوریت قائم ہو تو جب کبھی اس کی دوسرے ملک سے لڑائی ہوگی اُس کا ہر فر دلڑائی کے لئے تیار ہو جائے گا۔یہ چیز پہلے زمانہ میں نہیں ہوتی تھی۔اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے تم یہ حقیقت اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ تمہارے ایک ہمسایہ ملک کی آبادی تیں کروڑ ہے اور مغربی پاکستان کی آبادی صرف سوا تین کروڑ ہے گویا مغربی پاکستان کے ایک آدمی کے مقابلہ میں ہندوستان کے پاس دس آدمی ہیں۔اگر جمہوریت کی کی کوئی جنگ ہوئی ہم نہیں جانتے کہ جنگ ہوگی بھی یا نہیں لیکن وہ آدمی بے وقوف ہوتا ہے جو امکانات کو نظر انداز کر دیتا ہے۔اگر جمہوریت کی جنگ ہوئی تو یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ ہندوستان کے پاس ڈیڑھ لاکھ کی فوج ہے اور پاکستان کے پاس اسی ہزار ، اور ہوسکتا ہے کہ اسی ہزار ڈیڑھ لاکھ پر غالب آ جائے بلکہ اس وقت ہمارے مقابلہ میں ہندوستان کی تیس کروڑ کی آبادی ہوگی۔اگر مغربی پاکستان کا ہر ایک فرد جنگ کے لئے تیار ہو جائے تو اس کی کل آبادی کی سوا تین کروڑ ہے۔اگر یہاں کے سب کے سب افرا دلڑائی کے لئے پوری طرح تیار ہو جائیں تو می یہ سوا تین کروڑ تمیں کروڑ کے مقابلہ میں ہوگا اور اگر سب نے اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھا۔ان کے اندر قربانی کا احساس پیدا نہ ہوا، ان کے اندر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جوش پیدا نہ ہوا بلکہ ان میں سے نصف کے اندر یہ بات پیدا ہوئی تو صرف ڈیڑھ کروڑ تمیں کروڑ کے مقابلہ میں ہوگا اور اگر صرف چوتھائی حصہ میں یہ بات پیدا ہوئی تو ہمارے پاس صرف پچھہتر لاکھ آدمی لڑنے والا ہو گا۔اس کیفیت کو سمجھو اور غور کرو کہ تمہیں کسی قسم کی قربانی کی ضرورت ہے اگر تم میں سے ہر ایک شخص یہ فیصلہ کر لے کہ اُسے اپنے ملک کی خاطر اگر کوئی قربانی کرنی پڑی تو وہ اس