انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 623 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 623

انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۲۳ قرون اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز۔۔دے اسے ختم کر دینا چاہئے۔مسلمانوں پر یہ مصیبت اس لئے آئی کہ انہوں نے دین کو چھوڑ دیا اور دنیا کو اپنا لیا۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کمانے سے منع نہیں فرمایا مگر اُس نے یہ کہا ہے کہ پہلے دین کی کا کام کرو اور پھر دنیا کماؤ۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ بھی دنیوی کام کرتے تھے ، وہ زمینداریاں بھی کرتے تھے تجارتیں بھی کرتے تھے مگر وہ ان کو دین کے تابع رکھتے تھے اور جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز آتی تھی وہ انہیں چھوڑ کر چلے جاتے تھے۔حضرت حسنؓ نے حضرت علیؓ سے ایک سوال کیا کہ کیا آپ کو مجھ سے محبت ہے ؟ حضرت علیؓ کی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسنؓ نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ کو خدا تعالیٰ سے بھی محبت ہے؟ حضرت علی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسنؓ نے کہا تب تو آپ ایک رنگ میں شرک کے مرتکب ہوئے۔شرک اسی کو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اُس کی محبت میں کسی اور کو شریک بنا لیا جائے۔حضرت علیؓ نے فرمایا۔حسن ! میں شرک کا مرتکب نہیں ہوں میں بے شک تجھ سے محبت کرتا ہوں لیکن جب تیری محبت خدا تعالیٰ کی محبت سے ٹکرا جائے تو میں فوراً اسے چھوڑ دوں گا۔توحید کے معنی یہ ہیں کہ انسان ایسے کاموں میں نہ پڑے جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں آجائیں۔وہ بیشک دنیا کمائے ، زمینداریاں کرے، تجارتیں کرے مگر جب یہ آواز آئے کہ خدا تعالیٰ اُسے بلاتا ہے تو فوراً وہ کام چھوڑ دے اور خدا تعالیٰ کی آواز کی طرف دوڑ جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جب بعض مسلمانوں نے اس میں کوتا ہی دکھائی تو قرآن کریم میں ان کے خلاف احکام نازل ہوئے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا جو لوگ مومن ہیں اور پھر ان سے کوتا ہی سرزد ہوئی ہے وہ قابل سزا ہیں اور جو منافق ہیں انہوں نے اپنے نفاق کا ثبوت دے دیا ہے۔یہاں پھر میں ایک ایسی عورت کا واقعہ بیان کرتا ہوں جس نے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں نہ صرف اپنے خاوند کی محبت کو ٹھکرایا بلکہ اسے ملامت بھی کی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں متعدد جنگیں ہوئیں مگر ان سب سے زیادہ خطر ناک جنگ وہ تھی جب یہ خبر آئی کہ روما کی فوجیں عرب پر حملہ کرنے کے لئے آ رہی ہیں۔عرب کے مقابلہ میں روما کی اُس وقت ایک ایسی ہی طاقت تھی جیسے آجکل انگریز حکومت کسی دس بارہ لاکھ کی آبادی کے ملک پر حملہ کر دے۔اُس وقت روما کی حکومت میں لبنان کا ملک شامل تھا ، آرمینیا تھا، سارا ٹر کی تھا، روس کے کچھ