انوارالعلوم (جلد 21) — Page 585
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۸۵ صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کو مالک کی ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قل اعوذ برب الفلق اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یا اسے قرآن مجید کے پڑھنے والے انسان ! تو یہ کہہ کہ میں نور کے پیدا کرنے والے خدا کی پناہ مانگتا ہوں اور اُس سے کہتا ہوں کہ میں تیرے نور کی اشاعت اور تیرے دین کی مدد کے لئے کھڑا ہوا ہوں مگر دنیا مخالف ہے اور وہ میرے راستہ میں روکیں پیدا کر رہی ہے تو میری مددفر ما تا کہ میں اُس کو زیر کر سکوں اور تیرے نور کو دنیا میں پھیلا سکوں۔اس میں ایک طرف تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تم میرے ساتھ دعاؤں اور گریہ وزاری میں شامل ہو جاؤ تا کہ اللہ تعالیٰ کا نور ظاہر ہو اور دشمن کی شرارتیں دور ہوں۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں اس حکم میں مرد بھی کی شامل ہیں اور عورتیں بھی شامل ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف مردوں کی طرف مبعوث نہیں ہوئے تھے بلکہ عورتوں کی طرف بھی مبعوث ہوئے تھے۔دوسرے اس میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت آتی ہے اور اُس کی طرف سے نور کا ظہور ہوتا ہے ہمیشہ لوگ اُسے پلٹ کر دوسری طرف لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اچھی چیز کی کو بگاڑنے لگ جاتے ہیں۔جب عورتوں کے متعلق یہ نصیحت کی جائے کہ انہیں اخلاق کی حدود کے اندر رہنا چاہئے اور بے پردگی سے بچنا چاہئے تو مرد جھٹ انہیں کال کوٹھڑیوں میں بند کر دیتے ہیں اور جب یہ نصیحت کی جائے کہ عورتوں کو آزادی دینی چاہئے تو وہ جھٹ انہیں سٹیج پر لے آتے ہیں اور سڑکوں پر بے پر دپھرانے لگ جاتے ہیں۔گویا فلق کے مقام پر کھڑے ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔یا تو پورے دن والی حالت میں چلے جائیں گے یا پوری رات کی والی حالت میں چلے جائیں گے۔پو پھٹنے کا مقام وہ ہوتا ہے جہاں رات اور دن ملتے ہیں مگر اس مقام پر کھڑا ہونے کے لئے نہ مرد تیار ہوتے ہیں اور نہ عورتیں تیار ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا ہے کہ شراب حرام ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس میں کچھ فوائد بھی ہیں۔2 اب اس حکم کو سن کر ایک قوم نے کہا کہ جب شراب میں فوائد ہیں تو لاؤ کی شراب کے مٹکے تا کہ ہم صبح و شام پئیں اور بد مست رہیں۔اور دوسروں نے کہا کہ جب شراب حرام ہے تو خواہ بیمار مر رہا ہو اُ سے شراب کی ضرورت ہو پھر بھی اُسے شراب نہ دو حالانکہ شراب