انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 558 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 558

انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۵۸ علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب فرما دیا تھا کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ سے مدد کرنے والے لوگ تیری مدد کریں گے اور تحائف پیش کرنے والے تیرے پاس تھے لائیں گے مگر در حقیقت وہ نہیں دے رہے ہوں گے مگر ہم اُن کی گردنیں پکڑ کر تیرے پاس لا رہے ہوں گے اور وہ جو کچھ تجھے دیں کی گے ہمارے حکم کے ماتحت دیں گے۔دنیا میں دینے والا احسان کرتا ہے اور لینے والا ممنون می ہوتا ہے مگر یہاں دینے والا ممنون ہوتا ہے اور احسان کرتا ہے۔یہ يَدُ العُليا خدا تعالیٰ کے ما مور کا ہاتھ ہوتا ہے اور ید السفلی اُس شخص کا ہاتھ ہوتا ہے جو دے رہا ہوتا ہے اسی طرح تمہیں بھی نظر آنا چاہئے جو کچھ تمہیں مل رہا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مل رہا ہے اور تمہارے اندر اتنی روحانیت ہونی چاہئے کہ تمہارا اُٹھنا بیٹھنا ، تمہارا اوڑھنا اور تمہارا بچھونا، تمہارا سونات اور تمہارا جا گنا، تمہارا بولنا اور تمہارا خاموش رہنا سب کچھ خدا کے لئے ہو۔پس تم اپنے آپ کو اس جماعت کا صحیح معنوں میں فرد بنانے کی کوشش کرو جس جماعت کا عالم کہلانے کا اُس کی نے تمہیں موقع عطا فرمایا ہے ورنہ اگر تمہاری دینی حالت کمزور رہے گی اور تمہارے اندر دین کی رغبت اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور اسلام کی اشاعت کی ایک آگ اور سوزش نہیں ہوگی تھی تو اللہ تعالیٰ ہی تمہارا انجام بخیر کرے تو کرے اس کے سوا تمہارے بچاؤ کی اور کوئی صورت نظر نہیں آتی۔میں آخر میں دوبارہ طالبعلموں سے کہتا ہوں کہ کرو جو کچھ تمہارے اساتذہ کہتے ہیں مگرمت کرو جو وہ کرتے ہیں کیونکہ ان پر اس قسم کی سستی اور لا پرواہی چھائی ہوئی ہے کہ اسے دیکھ کر دل لرز جاتا ہے۔تمہارے اندر ایک آگ ہونی چاہئے۔تمہارے اندر ایک جلن اور سوزش ہوئی کی چاہئے جو ہر وقت تمہیں بے تاب رکھے۔تم آگ کے ساتھ ایک عظیم الشان جنگل کو جلا کر راکھ کر سکتے ہو گر تم منہ کی پھونکوں کے ساتھ ایک پتہ کو بھی نہیں جلا سکتے۔اگر تم چاہتے ہو کہ دنیا کے خس و خاشاک کو جلا کر راکھ کر ڈالو تو تمہیں اپنے دل میں ایک آگ پیدا کرنی چاہئے۔اور اگر تم می چاہتے ہو کہ دنیا کے خس و خاشاک کو جلا ؤ لیکن تمہارے دل میں آگ نہیں ، تمہارے منہ سے شعلے نہیں نکلتے بلکہ تمہارے منہ سے گرم بھاپ بھی نہیں نکلتی تو تمہاری زندگی عبث ہے اور تم اپنا وقت رائیگاں کھورہے ہو۔