انوارالعلوم (جلد 21) — Page 511
انوار العلوم جلد ۲۱ و با ہم کتنا تفاوت ہے۔۵۱۱ اسلام اور ملکیت زمین اگر زمین کی اجناس کی پیداوار اس رقم سے کم رہتی ہے کہ جس میں زمیندار گزارہ کرتا ہے یا کر سکتا ہے تو باقی رقم اُس کے پاس کہاں سے آتی ہے۔جہاں تک میرا خیال ہے ایسے بہت سے ممالک پائے جاتے ہیں جن کی اقتصادی حالت ہم سے اچھی ہے لیکن جن کی زمینداری فی خاندان اُس سے زیادہ نہیں ہے جتنی کہ ہمارے ملک کی ہے۔ابھی ہمارے ایک دوست اٹلی سے آئے ہیں اُن کی شادی ایک انگریز کے ہاں ہوئی ہوئی ہے۔جنگ کے بعد اُن کے ذرائع آمد بند ہو گئے تھے۔میں نے اُن سے پوچھا کہ اُن کا ی گزارہ کس طرح چلتا تھا ؟ اُنہوں نے کہا کہ ہر قسم کی اشیاء خوردنی میرا خسر بھجوا دیتا تھا۔میں کی نے اُن سے پوچھا کہ اُن کے خسر کی کیا جائیداد ہے؟ اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ اُن کے خسر کے والد نے کسی وجہ سے اپنے بیٹے کو ورثہ سے محروم کر دیا تھا اور جائیداد اپنی بیٹی کو دے دی تھی۔باپ کے مرنے کے بعد بھائی کی حالت خراب دیکھ کر بہن نے بھائی کو اٹلی کی جائیداد سپرد کر دی جو تیرہ چودہ ایکٹڑ کے برابر ہے اور اس پر تین ہاری یا کسان کام کر رہے ہیں۔وہ تینوں ہاری اچھی حالت میں ہیں اور اُن کا خسر بھی اس جائیداد سے گزارہ کرتا ہے اور اُن کی بھی امداد کی کرتا ہے اور کچھ آمدن اپنی بہن کو بھی بھیجتا ہے۔میرے لئے یہ نہایت ہی حیرت انگیز بات تھی۔میں نے اُن پر جرح کی کہ اتنی تھوڑی سی زمین سے اس قد رآمدن پیدا کس طرح ہوسکتی ہے۔یہ تو نہیں کہ یورپ کی زمینیں ہیں ہیں گنے غلہ پیدا کرتی ہوں۔چونکہ وہ واقف نہیں تھے پہلے وہ میرے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے لیکن آخر کرید کرید کر مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہاں کا فارم باغ ہے، کھیت بھی ہے، سور پالنے کی جگہ بھی ہے ، شہد کی مکھیاں پالنے کی جگہ بھی ہے، مرغیاں پالنے کی جگہ بھی ہے ، گائے پالنے کی جگہ بھی ہے اور غلہ کے علاوہ سبزی ترکاری بھی اُس میں سے پیدا کی جاتی ہے اور زمین کے ایک ایک چیے کو اس طرح استعمال کیا جاتا ہے کہ زمین سونا چ اُگلنے لگ جاتی ہے۔اسی قسم کی گواہیاں مجھے دوسرے لوگوں سے بھی ملی ہیں اور بعض کتابیں بھی میں نے اس بارہ میں پڑھی ہیں جن سے اس کے مطابق حالات معلوم ہوتے ہیں۔حال ہی میں ہمارے ایک نو مسلم دوست نے انگلینڈ میں زمین مقاطعہ پر لی ہے اور ایک ملازمت جو