انوارالعلوم (جلد 21) — Page 508
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۰۸ اسلام اور ملکیت زمین انسانی فطرت کو نہیں بدل سکتے۔میں وہ چیز آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو انسانی فطرت کے صحیفہ میں درج ہے۔اگر آپ بھی غور کریں گے تو انہی نتیجوں پر پہنچیں گے جن پر میں پہنچا ہوں۔اس باب میں کہنے والی اور بھی بہت سی باتیں ہیں مگر جیسا کہ میں نے کہا ہے یہ کتاب کمیونزم کے متعلق نہیں ہے اس لئے بعض باتیں ضمنی رنگ میں ہی اس بارہ میں کہی جاسکتی ہیں۔اگر خدا تعالیٰ نے مجھے کمیونزم کے متعلق کوئی اور کتاب لکھنے کی توفیق عطا فرمائی ( ایک کتاب میں اس سے پہلے لکھ چکا ہوں ) تو اُس میں میں اِنشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ ان امور پر بحث کروں گا۔اب کی میں اختصار کے ساتھ کچھ ایسی تجاویز پیش کرتا ہوں جن سے زمیندار کی موجودہ حالت کے بدلنے میں امدا دمل سکتی ہے۔