انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 507 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 507

انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۰۷ اسلام اور ملکیت زمین زمانوں کے لوگ سمجھتے تھے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور انفرادی طور پر ہم کو اُن کا مقابلہ کرنے کی تدبیر کرنی چاہئے۔مثلاً بعض زمیندار جب دیکھتے تھے کہ گندم اور کپاس کی پیداوار سے گزارہ نہیں چلتا تو وہ سبزی ترکاری بونے میں لگ جاتے تھے یا باغ اُگانے میں لگ جاتے تھے یا زمینیں چھوڑ کر مزدوریاں کرنے لگ جاتے تھے۔یہ تبدیلیاں اُن پر گراں نہیں گزرتی تھیں اس لئے کہ وہ سمجھتے تھے کہ اس قسم کے حالات کو بدلنا ہمارا اپنا فرض ہے اور یہ کہ یہ مصیبت قانونِ قدرت کے نتیجہ میں ہے حکومت کی ڈالی ہوئی نہیں اس لئے وہ اُس کے ازالہ کے لئے حکومت کی طرف نہیں جاتے تھے بلکہ اس کے ازالہ کیلئے خود کوشش کرتے تھے لیکن یہی تغیر اگر حکومت کرے تو تمام ملک میں بغاوت شروع ہو جائے جیسا کہ روس میں ہو رہا ہے۔جب زمینداروں کے حالات خراب ہوتے ہیں اور آبادی زمین سے زیادہ ہو جاتی ہے تو زمینداروں کی ہی نسل کا ایک حصہ خود بخود یہ فیصلے کرنے لگ جاتا ہے کہ ہم اس ملک کو چھوڑ کر کسی اور ملک میں چلے جاتے ہیں یا ہم زمیندارہ چھوڑ کر مزدوری کرنے لگ جاتے ہیں یا ہم گندم کی بجائے مولیاں گاجریں کی ہونے لگ جاتے ہیں لیکن یہی کام اگر حکومت اپنے ذمہ لگا لے تو اُس کا قانون ایسے آدمیوں کو ی ہجرت پر مجبور کر دے گا جو ملک میں رہنا چاہتے ہیں اور ان کو رہنے پر مجبور کر دے گا جو جانا چاہتے ہیں۔اور اُن آدمیوں کو مولیاں گاجریں بونے پر مجبور کر دے گا جو گندم بونا چاہتے ہیں۔اور اُن لوگوں کو گندم بونے پر مجبور کر دے گا جو مولیاں اور گاجریں ہونا چاہتے ہیں۔اور اُن کی آدمیوں کو مزدوری پر مجبور کر دے گا جو زمیندارہ کرنا چاہتے ہیں اور اُن لوگوں کو زمیندارہ پر مجبور کی کر دے گا جو مزدوری کرنا چاہتے ہیں۔انسان کے دل کو یا خدا تعالیٰ پڑھ سکتا ہے یا خود وہ کی انسان پڑھ سکتا ہے کوئی حکومت یا کوئی دوسرا شخص اُس کو نہیں پڑھ سکتا۔پس اس قسم کی تبدیلیاں افراد خود کرتے ہیں۔ہوشیار حکومت اس میں اُن کی مدد گار بنتی ہے مگر اس کی ذمہ واری نہیں اُٹھاتی۔مدد گار بننے کی صورت میں لوگ اس کے ممنون ہوتے ہیں۔ذمہ داری اُٹھانے کی صورت میں لوگ اُس کے خلاف ہوتے ہیں۔کیونکہ جو شخص ایسا کام کرتا ہے جس کی ذمہ داری کی اُس پر نہیں وہ احسان کرتا ہے اور جو شخص ایسے کام میں غلطی کر بیٹھتا ہے جس کے ذمہ دار ہونے کا وہ مدعی ہوتا ہے لوگ اُس کے دشمن ہو جاتے ہیں۔آپ دنیا کی ہر چیز کو بدل سکتے ہیں لیکن آپ