انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 449

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۴۹ اسلام اور ملکیت زمین زمین میں بہت سی کا نیں وغیرہ پیدا کی ہیں اور اس میں ان تمام اشیاء کو بقدر اندازہ مہیا کیا ہے جو اس کے اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے لئے قیام کا موجب ہیں اور یہ سب کچھ اُس نے چار وقتوں میں پیدا کیا ہے اور تمام جستجو کرنے والوں کے لئے برابر مواقع بہم پہنچائے ہیں۔نیز ایک ادنی تدبر سے بھی یہ بات معلوم ہو سکتی ہے کہ اس آیت سے اوپر کا استدلال نکالنا بالکل غلط ہے۔اس آیت سے اس بارہ میں جو کچھ نکلتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ:۔(۱) زمین اور اس کی تمام کا نہیں اور اس کی تمام زراعت اور اُس سے پیداوار ہونے والی یا اُس کے نیچے جمع ہونے والی ساری کی ساری اشیاء خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہیں۔(۲) یہ کہ تمام جستجو کرنے والوں کے لئے اس میں برابر کے حقوق ہیں۔اس مضمون سے یہ کہاں نکلتا ہے کہ زمین میں سب انسان برابر کے حقدار ہیں۔اگر اس سے کچھ نتیجہ نکلتا ہے تو یہ کہ ان چیزوں میں سب انسان برابر کے حقدار ہیں۔لیکن کیا زمین کو تقسیم کرنے والے باقی چیزوں کو بھی تقسیم کرواتے ہیں؟ اگر اس آیت کا وہی مطلب لیا جائے جو کہ نکالا جاتا ہے تو پھر زمین کا سارا لوہا لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کی ساری لکڑی لوگوں میں برابر تقسیم ہونی چاہئے ، زمین کا سارا پانی لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کا سارا مٹی کا تیل اور پٹڑول لوگوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ، زمین کی ساری روئی لوگوں میں برابر تقسیم ہونی چاہئے ، زمین کی ساری گندم لوگوں میں برابر تقسیم ہونی چاہئے ،مگر کیا ایسا ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے؟ جو بات عقل کے خلاف ہے وہ یقیناً قرآن کریم کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی۔چنانچہ خود آیت کا اگلا حصہ ہی ان معنوں کو رد کرتا ہے اور اس آیت کے صحیح مفہوم کو واضح کرتا چ ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ سَوَاءً لِلنَّاسِ تمام انسانوں کے لئے برا بر ہے بلکہ یہ فرمایا کہ سواء للسائلين تمام جستجو کرنے والوں کے لئے برا بر ہے۔یعنی جو شخص بھی صحیح ذرائع کو کام میں لا کر زمین اور اس کی زراعت اور اس کی دھاتوں اور اس کی کانوں کی اور اس کی کیمیاوی اشیاء سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرے گا۔خدا تعالیٰ اُس کو اپنی اس جستجو میں نا کام نہیں کرے گا۔یہ نہیں ہوگا کہ صحیح ذرائع کو ہندوستانی کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے چینی کام میں لائے تو کامیاب نہ ہو یا عیسائی کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے لیکن مسلمان یا