انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 408 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 408

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۰۸ اسلام اور ملکیت زمین موجود ہے۔اس صورت میں کسی حکومت کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ظل اللہ قرار دے کر کوئی نیا قانون بنا دے۔وہ اُن امور میں بے شک نئے قانون بنا سکتی ہے جن کے متعلق خدا اور اس کا رسول اور السَّابِقُونَ الاَوَّلُونَ صحابہ خاموش ہیں لیکن اُن امور کے متعلق وہ کوئی نیا تھی قانون نہیں بنا سکتی جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے کوئی روشنی ڈالی ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے سامنے وہ معاملات پیش ہوئے ہیں اور انہوں نے اُن کے متعلق اصولی یا جزوی فیصلے کئے ہیں۔اگر ظلی حکام کو یہ اختیار حاصل ہو کہ وہ خدا اور اُس کے رسول اور اکثریت صحابہ کے فیصلوں کو ر ڈ کر کے کوئی نیا فیصلہ جاری کر دیں تو پھر ظلتی مالکوں کو بھی حق ہے کہ وہ اُن تمام حد بندیوں اور قیود کا انکار کر دیں جو خدا اور رسول اور صحابہ کرام کی طرف سے اُن پر کی عائد ہیں۔ظل بہر حال اصل کے تابع ہوتا ہے وہ حاکم ہو یا ما لک اُس کی حکومت بھی محدود ہے اور اُس کی مالکیت بھی محدود ہے۔یہ میں آگے چل کر تفصیل سے بیان کروں گا کہ اس بارہ میں خدا اور اُس کے رسول اور اکثریت صحابہ نے کیا فیصلہ کیا ہے۔