انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 373

انوار العلوم جلد ۲۱ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی جائیں گے لیکن ان اخراجات میں سے کچھ حصہ ایسا بھی ہے جو واپس آ جائے گا۔مثلاً لکڑی ہے یہی لکڑی دوسرے مکانات کے کام آجائے گی۔یہ خدا تعالیٰ کی تدبیر تھی کہ بجائے اس کے کہ وہ کی ہم پر کوئی نیا بوجھ ڈالے، ہمیں اس زمین سے ہی رو پیل رہا ہے۔اب زمین بہت تھوڑی رہ گئی چی ہے۔صرف چار سو کنال کا ٹکڑا ایسا رہ گیا ہے جو فروخت نہیں ہوا جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر یہی قیمت رہی تو تین لاکھ روپیہ کی اور امید ہوسکتی ہے مگر بعد میں آنے والوں کو مرکز میں دیر سے آنے کا کچھ خمیازہ بھی بھگتنا چاہیے۔اگر زمین کی قیمت کچھ بڑھا دی گئی تو شاید کچھ اور رقم آ جائے اور پندرہ سولہ سو روپیہ مزید مل جائے۔اگر میری یہ رائے صحیح ہے کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا حج قائم کردہ ہے بلکہ میں رای العین کی طرح کہہ سکتا ہوں کہ یہ خدا کا قائم کردہ ہے تو پندرہ سو کیا پندرہ ہزار بھی آجائیں گے بہر حال اس وقت ہمیں پندرہ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے تین لاکھ پچاس ہزار کی تو زمین بک چکی ہے اور تین چار لاکھ روپیہ کی اور آمد ہوگی مگر ضرورت ہے پندرہ لاکھ روپیہ کی۔آٹھ لاکھ روپیہ باقی رہ جاتا ہے وہ کہیں سے پورا کرنا ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چندہ حفاظت مرکز کے وعدے جن کے ذمہ واجب الادا ہیں وہ ادا کر دیں۔اگر ان لوگوں نے جو اب ستی کر رہے ہیں کوشش کی تو شاید چار پانچ لاکھ اور بھی جمع ہو جائے۔یہ بارہ تیرہ لاکھ کے قریب ہو جاتا ہے۔رہ گیا تین لاکھ روپیہ اس کے لئے میں چند تجاویز دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں جن پر عمل کر کے وہ بغیر تکلیف اُٹھائے ربوہ کی آبادی میں مدد دے سکتے ہیں۔یہ تو میں نے اشارہ کر دیا ہے کہ جو یہاں آنا چاہتے ہیں وہ آجائیں ورنہ بعد میں ہزار ہزار، پندرہ پندرہ سو روپیہ فی کنال کے حساب سے بھی زمین نہیں مل سکے گی۔دوست اگر کوشش کریں کی تو یہ کوئی مشکل امر نہیں اگر وہ الگ الگ زمین لیں تو شاید سالوں میں بھی یہاں مکان نہ بناسکیں لیکن اگر دو دو ، تین تین مل کر ایک ٹکڑہ خرید لیں اور مکان بنالیں، پھر دوسرا ٹکڑا خرید لیں اور مکان بنالیں تو بڑی آسانی سے وہ یہاں مکان بنا سکتے ہیں۔دوسری تجویز یہ ہے کہ امانت تحریک جدید اور امانت صدرانجمن احمدیہ کی برکت کو تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہے یہاں روپیہ جمع کرنے کی وجہ سے گذشتہ فسادات میں ہزاروں احمدیوں کا