انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 307

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۰۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح ہیں اگر یہی حال رہا تو پھر ہمارے ملک کی ترقی کی کیا صورت ہوگی محض پاکستان کا نام تو کوئی ایسی چیز نہیں جس سے اسے عزت حاصل ہو سکے۔پاکستان کو عزت اسی طرح حاصل ہو سکتی ہے کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ جائے کہ دنیا کی تمام تو میں اس کا احترام کرنے پر مجبور ہوں۔اور یہ نہیں ہوسکتا جب تک ہمارے سکول کا ہر لڑکا یہ فیصلہ نہ کرے کہ وہ کوشش کر کے اور رات اور دن پڑھائی کر کے ایسے مقام پر کھڑا ہونے کی کوشش کرے گا کہ دنیا اُسے رشک کی نگاہوں سے دیکھنے لگ جائے۔اسی طرح یہ نہیں ہو سکتا جب تک ہمارے کالج کا ہرلڑ کا یہی کوشش نہ کرے اور کچ رات اور دن اپنی تعلیم کو ترقی دینے کی جد و جہد نہ کرے۔مگر حالت یہ ہے کہ بجائے اپنے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے ہمارے نو جوان سینما میں جاتے ہیں ، گندے گیت گاتے ہیں اور اپناروپیہ کھیلوں اور دوسری لغویات میں ضائع کر دیتے ہیں۔کیا یہ پاکستان کو ترقی دینے والی چیزیں ہیں یا اس کی عزت کو کم کرنے والی چیزیں ہیں؟ اگر ہمارا مقصد پاکستان کو ترقی دینا ہے تو جب تک ہمارا نوجوان دنیا کے نوجوانوں کے برابر کھڑا نہ ہو جائے پاکستان کو کوئی عزت حاصل نہیں کی ہو سکتی۔جب تک ہمارا نوجوان ہر قسم کے علوم میں دوسروں سے آگے نہ نکل جائے تو اُس وقت تک وہ دوسروں کا راہنما نہیں بن سکتا۔یہ کام بہر حال نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور اس کی طرف وہ جتنی توجہ کریں کم ہے۔اب پہلا زمانہ نہیں رہا اب ہمیں اپنی زندگیاں بدلنی پڑیں گی۔ہم نے خود کہا تھا کہ خدایا! ہمیں یہ چیز دے اب اس چیز کو صحیح طور پر قائم رکھنا اور اسے بڑھانا ہمارے ہاتھ میں ہے۔اگر ہم اپنے فرائض کو نہیں سمجھیں گے تو ہم شرمندہ ہوں گے اس جہان کی میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔اللہ تعالیٰ کہے گا میں نے تمہیں ایک بچہ دیا۔میں نے تمہیں تمہارے مطالبہ پر بچہ دیا مگر تم نے اسے ضائع کر دیا۔یہ امر یاد رکھو کہ آزادی کے معنی خالی حکومت کے نہیں بلکہ اپنے اندر ایسے تبدیلیاں پیدا کی کرنے کے ہیں جن سے وہ ملک طاقت حاصل کرے اس وقت یورپ میں بھی بعض ایسے علاقے ہیں جن کی کوئی طاقت نہیں جیسے ناروے ہے، سویڈن ہے یا پہلے رومانیہ اور بلغار یہ ہوا کرتے تھے انہیں آزادی تو حاصل ہے مگر طاقت کچھ نہیں لیکن امریکہ اور انگلستان اور فرانس اور روس یہ ایسی حکومتیں ہیں جن کو طاقت حاصل ہے۔اگر آپ لوگ بھی اپنے ملک کو ہر رنگ میں