انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 283

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۳ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہار امیابی ہے کی جماعتوں نے ہی جنہیں لوگ دیوانہ کہتے تھے فتح پائی۔غرض دیوانگی کے بغیر کوئی قوم جیت نہیں سکتی۔تم احمدی ہو گئے ہو اب تم داڑھی تو کیا بھویں کی بھی منڈ والو بلکہ سر سے لے کر پاؤں تک انگریز بن جاؤ پھر بھی تمہاری مخالفت ضرور ہوگی۔اگر تمہیں اپنی مخالفت کا ڈر تھا تو یہ مصیبت کیوں سہیڑی۔تم کہتے ہو یہ مصیبت ہم نے اس لئے سہیڑی ہے تا اسلام کی حکومت قائم ہو جائے۔ہم بدعمل ہی سہی لیکن اسلام سے ہمیں محبت ہے اور اسلام کی حکومت ضرور قائم کریں گے یہ سارے مصائب ہم اس لئے برداشت کر رہے ہیں کہ اسلام کو ہم نے غالب کرنا ہے۔اب تم ہی بتاؤ کہ تمہارے اِس دعوئی میں کہاں تک سچائی پائی جاتی ہے۔کیا تم میں کوئی ایسی بات پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے تم دنیا میں اسلام کو غالب کر سکتے ہو؟ آخر وہ کون سی چیز ہے جس سے لوگ جیتتے ہیں؟ مثلاً تعداد ہے تعداد بڑھنے کے ساتھ بھی تو میں جیتا کرتی ہیں لیکن تمہاری کتنی تعداد ہے اور کس حساب سے تمہاری تعداد بڑھ رہی ہے۔الفضل میں شائع ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس ماہ ۳۰۰ را فرا د سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔بے شک یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے لیکن کیا اس فضل سے تم جیت جاؤ گے ؟ اگر ایک ماہ میں تین سو احمدی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سال بھر میں صرف ۶۰۰ ،۳ راحمدی ہوں گے دس سال میں ۳۶،۰۰۰/ احمدی ہوں گے اور ایک ہزار سال میں صرف ۳،۶۰،۰۰،۰۰۰ کی زیادتی ہوگی لیکن ہزار سال تک کوئی قوم زندہ بھی رہی ہے؟ کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ کیا حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ یا کیا خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہزار سال تک زندہ رہی ہے؟ ہو سکتا ہے کہ اس عرصہ میں کوئی اور مامور من اللہ آ جائے۔جیتنے کی صرف یہی تین صدیاں ہوتی ہیں اور اگر رفتار ترقی یہی رہی تو اولادوں کو ملا کر تم سو سال میں پانچ لاکھ اور ہو جاؤ گے اس تعداد کے ساتھ تم دنیا میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہو۔پھر دنیا کو فتح کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لیکن تمہارے پاس روپیہ بھی نہیں۔کراچی کا ایک سیٹھ تمہاری سب جائدادیں خرید سکتا ہے۔آخر تم کس چیز کے ساتھ کامیاب ہو گے؟ جیتنے کے لئے جتھہ کی ضرورت ہے ، جیتنے کے لئے مال کی ضرورت ہے، جیتنے کے لئے