انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 240

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۴۰ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔بیان کرے کہ فلاں شخص چھ ماہ سے کمرے میں بند کیا ہوا ہے اُسے روٹی اور پانی نہیں دیا گیا وہ سخت گھبرایا ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ اُسے باہر نکالا جائے تو تم کہوگی جو شخص چھ ماہ سے بغیر کھائے پیئے اندر بند ہے وہ کیا زندہ رہ بھی سکتا ہے۔لیکن تم بڑے اطمینان سے یہ بات کہہ دیتی ہو کہ فلاں شخص دس سال تک نماز کے قریب بھی نہیں گیا اور اُس کی روح زندہ ہے، فلاں شخص دس سال سے روزے نہیں رکھتا اور اُس کی رُوح زندہ ہے، فلاں شخص دس سال سے زکوۃ نہیں دیتا ہے اور اُس کی روح زندہ ہے، فلاں شخص پر حج فرض ہے وہ حج نہیں کرتا اور اُس کی رُوح زندہ ہے۔فلاں شخص ذکر الہی نہیں کرتا اور اُس کی روح زندہ ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ جسم کی غذا کے متعلق تو تم یہ خیال کرتی ہو کہ غذا کے بغیر انسان چوتھے پانچویں دن مر جاتا ہے لیکن روحانی غذا کے متعلق تم یہ خیال کرتی ہو کہ روح دس سال کے بعد بھی زندہ رہتی ہے۔جس طرح غذا نہ کی ملنے کی وجہ سے جسم مرجاتا ہے اُسی طرح روحانی غذا نہ ملنے کی وجہ سے روح بھی مر جاتی ہے۔انسان کھاتا پیتا ضرور ہے لیکن یا درکھو اس کا اصل مقصود کھا نا پینا نہیں۔ظاہری طور پر جو چیز تمہیں نظر آ رہی ہے وہ تو بشر ہے جیسے گھوڑے، گائے اور بکری وغیرہ کھاتے پیتے ہیں اور وہ انسان نہیں کہلاتے اِسی طرح صرف کھانے پینے کی وجہ سے انسان انسان نہیں کہلاتا۔انسان اُسی کو کہتے ہیں جس میں خدا تعالیٰ سے ملنے کی قابلیت پائی جاتی ہو۔انسان اُنس سے ہے اور انس کے معنی محبت کے ہیں۔عربی کا یہ قاعدہ ہے کہ جب کسی اسم کے آگے الف اور نون لگا دیا جائے تو اُس کے معنی دو کے ہو جاتے ہیں۔مثلا هو من اسلام لانے والا ایک مرد ہے۔اور مُؤْمَنانِ ایمان لانے والے دو مرد ہیں۔مُسلِم اسلام لانے والا ایک مرد ہے۔مُسْلِمَانِ اسلام لانے والے دو مرد ہیں۔اسی طرح لفظ انس کے معنی ہیں محبت۔اور جب اس کے آگے الف اور نون لگا دیا جائے تو اس کے معنی ہو جائیں گے دو محبتیں۔چنا نچہ انسان کو انسان اسی لئے کہتے ہیں کہ اس کے اندر دو محبتوں کا مادہ پیدا کیا گیا ہے۔ایک تو بنی نوع انسان کی محبت ہے اور دوسرے خدا تعالیٰ کی محبت۔بنی نوع انسان کی محبت میں بیوی کی محبت بھی شامل ہوتی ہے، بچوں کی محبت بھی شامل ہے، ماں، باپ، رشتہ داروں اور دوستوں کی محبت بھی شامل ہوتی ہے، اپنے ملک والوں کی محبت بھی شامل ہوتی ہے۔دوسری محبت خدا تعالیٰ