انوارالعلوم (جلد 21) — Page 235
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۳۵ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ باقاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور کرنے اور دوسروں کو وعظ ونصیحت کرنے کی عادت پیدا کرو (لجنہ اماءاللہ کوئٹہ سے خطاب) فرموده ۱۸ اگست ۱۹۴۹ ء بمقام یا رک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: سب سے پہلے تو میں لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کو جس کے زیر انتظام یہ جلسہ ہو رہا ہے یہ نصیحت کرنا تھی چاہتا ہوں کہ وقت بھی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ہمارے ملک کا پرانا خیال یہی تھا کہ وقت کی پابندی نہ کرنا بڑے لوگوں کا کام ہے چنانچہ جتنے بڑے لوگ ہوتے تھے اتنا ہی زیادہ وہ اپنے آپ کو وقت کی پابندی سے معذور سمجھتے تھے لیکن اب دنیا کا نظریہ بدل چکا ہے۔دنیا نے تجربہ سے معلوم کر لیا ہے کہ کسی کا بڑا ہونا اُسے وقت کی پابندی سے آزاد نہیں کر دیتا بلکہ کسی شخص کے بڑا ہونے کیلئے یہ شرط ہے کہ وہ وقت کی زیادہ پابندی کرے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ اوقات کی پابندی کیا کرتے تھے۔آج مجھے یہ بات معلوم کر کے تعجب ہوا کہ اجلاس کا وقت پانچ بجے مقرر تھا حالانکہ کوئٹہ کے حالات کے مطابق عصر کی نماز کو ا پانچ بجے ہوتی ہے اس لئے اجلاس کا وقت کسی صورت میں بھی چھ بجے سے پہلے مقرر نہیں ہونا چاہیے تھا۔آنے والی خواتین نے بھی اپنی عادت کے مطابق اجلاس میں شمولیت کے لئے کچھ وقت لیا ہے۔میں نے پانچ بجے دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ابھی بہت کم عورتیں آئی ہیں۔یہ طریق غلط ہے اس سے کام کرنے والوں کا بہت نقصان ہوتا