انوارالعلوم (جلد 21) — Page 181
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۸۱ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر ہوئے وزنی دلائل کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ کمیونزم نہ صرف دنیاوی سیاسی تحریکوں اور اصولوں کے خلاف ہے بلکہ مذہبی دنیا کے بھی خلاف ہے جہاں باہم معاشرتی زندگی میں مختلف الخیال لوگوں کو خواہ وہ صحیح مذہب کے پیرو ہوں یا غلط راہ پر چل رہے ہوں پوری آزادی ہے۔اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ آپ نے اس لیکچر کے ذریعہ دنیا بھر کو اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دی ہے کتاب نہایت اعلیٰ طور پر معلومات کا خزانہ ہے۔خصوصاً ہم کیتھولک مذہب والوں کے لئے دوسرے مذاہب اور دوسری اقوام کے خیالات جاننے کے لئے کہ ان لوگوں کی کمیونزم کے متعلق کیا رائے ہے یہ کتاب نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔ہسپانوی ناظرین کے لئے سب سے زیادہ قابل کشش اور دلچسپ چیز اس تصنیف لطیف میں اس کا طرز بیان اور دلکش طور پر خیالات کا پیش کرنا اور زبان کی مٹھاس ہے۔کتاب معارف سے پُر ہے اور قرآن کریم کی صحیح تفسیر اور دوسری اسلام کی مقدس کتب کے حوالوں اور نہایت گہری معلومات پر مشتمل ہے ہے۔سب سے زیادہ انتہائی دلچسپ اور قابل ذکر بات حضرت امام جماعت احمدیہ کا اسلام کا اقتصادی نظام دنیا کے سامنے نہایت دلچسپ رنگ میں پیش کرنا ہے اور دوسرے حصہ کے لئے جو کمیونزم کے متعلق ہے آپ زیادہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔خلاصہ یہ کہ جو اصحاب اقتصادیات کے متعلق اپنی معلومات وسیع کرنا چاہتے ہوں اُن سے ہم پُر زور سفارش اس کتاب کے مطالعہ کے لئے کرتے ہیں“۔اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ ہمارے لٹریچر کا غیروں پر کیا اثر ہو رہا ہے۔اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ سکیم یہاں لے کر آیا ہوں کہ ہم انجمن کے سارے دفاتر لاہور سے یہاں منتقل کر دیں اس لئے جیسا کہ احباب قادیان بار بار آیا جایا کرتے تھے اُسی طرح انہیں ربوہ میں بھی بار بار آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر احباب بار بارر بوہ آئیں گے تو وہ ناظروں سے مل کر جماعت کی سکیموں کو معلوم کر