انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 67

انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۷ ہرعبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر گے۔وہ نماز پڑھتے تھے لیکن وہ نمازوں میں بے قاعدہ تھے۔وہ شراب پینا چھوڑ دیتے تھے لیکن بعض اوقات شراب پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔مسٹر آرچرڈ پہلے انگریز ہیں جنہوں نے اسلام کو اسلام کے طور پر قبول کیا۔آپ جب مجھے پہلی دفعہ قادیان ملنے کے لئے گئے اُس وقت آپ فوج میں لیفٹینٹ تھے۔آپ جب مجھ سے ملے اُس وقت آپ کے اندر یہ احساس پایا جاتا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی سچا مذ ہب نہیں اور مجھ سے لمبی بحث کی کہ کوئی مذہب سچا نہیں ہاں! ہر مذہب میں ایک حد تک سچائی پائی جاتی ہے اور میں ی چاہتا ہوں کہ میں اُن سب سچائیوں کو اکٹھا کر کے ایک نیا مذہب بناؤں۔پانچ سات دن رہنے کے بعد آپ واپس تشریف لے گئے۔میں نے سمجھا کہ وہ کورے کے کورے ہی واپس چلے گئے ہیں لیکن جب وہ کلکتہ گئے ( شاید وہ برما کی طرف جا رہے تھے ) وہاں سے اُنہوں نے مجھے بیعت کا خط لکھا۔مجھے اس بات پر سخت حیرت ہوئی۔بعد میں میں نے اُن سے پوچھا تو انہوں نے بتایا میں جب تک قادیان میں رہا میں یہ سمجھتا رہا کہ یہ لوگ میرے مخالف ہیں اور میری روح کو کچل دینا چاہتے ہیں اس لئے میرے اندر مقابلہ کی روح پیدا ہوئی۔میں سات آٹھ دن قادیان میں رہا اس خیال سے کہ میں جن لوگوں کے پاس جارہا ہوں انہی کے طریق پر مجھے عمل کرنا چاہئے۔میں اپنے ساتھ شراب نہیں لایا تھا۔میں نے محسوس کیا کہ اب میں پہلے سے بہتر معلوم ہوتا ہوں۔چنانچہ وہ کہتے ہیں جب میں امرتسر پہنچا تو میں کھانے کے لئے ریسٹورنٹ میں گیا اور دوسرے لوگ بھی گئے اور انہوں نے شراب مانگی۔باقی لوگوں کو دیکھ کر میں نے بھی میچ شراب کے لئے آرڈر دیا لیکن بعد میں خیال آیا کہ میں جن لوگوں کے پاس سے آیا ہوں مجھے اُن کا اِس قدر تو احترام کرنا چاہئے کہ میں رستہ میں شراب نہ پیئیں۔چنانچہ میں جتنا عرصہ ریلی میں رہا شراب نہیں پی۔جب میں کلکتہ پہنچا تو میری حالت زیادہ سے زیادہ اچھی معلوم ہوئی۔پھر میں نے غور کرنا شروع کیا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ اور میں نے سمجھ لیا کہ درحقیقت میں غلطی پر تھا۔دراصل اسلام ہی سچا مذہب ہے اور اس سے ہی دنیا کی تمام خرابیوں کا علاج کیا جاتی سکتا ہے پھر میں نے اسلام قبول کر لیا۔مسٹر آرچرڈ کے اسلام قبول کر لینے پر دوسرے انگریزوں نے انہیں تکلیفیں دینا شروع