انوارالعلوم (جلد 20) — Page 319
انوار العلوم جلد ۲۰ ۳۱۹ دیباچہ تفسیر القرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دونوں کو بلایا اور اُن کو اس پیشگوئی کی خبر دی۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باذان کی طرف خط لکھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ کسری فلاں تاریخ فلاں مہینے قتل کر دیا جائے گا۔جب یہ خط یمن کے گورنر کو پہنچا تو اس نے کہا اگر یہ سچا نبی ہے تو ایسا ہی ہو جائے گا۔ورنہ اس کی اور اس کے ملک کی خیر نہیں۔تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ایران کا ایک جہازیمن کی بندرگاہ پر آکر ٹھہرا اور گورنر کو ایران کے بادشاہ کا ایک خط دیا جس کی مہر کو دیکھتے ہوئے یمن کے گورنر نے کہا۔مدینہ کے نبی نے سچ کہا تھا۔ایران کی بادشاہت بدل گئی اور اس خط پر ایک اور بادشاہ کی مہر ہے۔جب اس نے خط کھولا تو اس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ باذان گورنر یمن کی طرف ایران کے کسری شیرویہ کی طرف سے یہ خط لکھا جاتا ہے۔میں نے اپنے باپ سابق کسری کو قتل کر دیا ہے اس لئے کہ اس نے ملک میں خونریزی کا دروازہ کھول دیا تھا اور ملک کے شرفاء کوقتل کرتا تھا اور رعایا پر ظلم کرتا تھا۔جب میرا یہ خطا تم تک پہنچے تو فوراً تمام افسروں سے میری اطاعت کا اقرار لو اور اس سے پہلے میرے باپ نے جو عرب کے ایک نبی کی گرفتاری کا حکم تم کو بجھوایا تھا اس کو منسوخ سمجھو۔۳۳۴ یہ خط پڑھ کر بازان اتنا متاثر ہوا کہ اُسی وقت وہ اور اس کے کئی ساتھی اسلام لے آئے اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کی اطلاع دے دی۔تیسرا خط آپ نے نجاشی کے نام لکھا جو عمرو بن امیہ نجاشی شاہ حبشہ کے نام خط ضمری کے ہاتھ بجھوایا تھا اس کی عبارت یہ تھی۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ مِنْ مُّحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى النَّجَاشِ مَلِكِ الْحَبُشَةَ سَلْمٌ أَنْتَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ المَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ - وَاَشْهَدُ اَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رُوحُ اللَّهِ وَ كَلِمَتُةَ الْقَاهَا إِلى مَرْيَمَ الْبَتُولَ وَإِنِّى اَدْعُوكَ إِلَى اللَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَالْمَوَالَاة عَلَى طَاعَتِهِ وَإِنْ تَتَّبِعَنِي وَتُؤْمِنَ بِالَّذِي جَاءَ نِي فَإِنِّي رَسُولُ اللهِ وَانّى اَدْعُوكَ وَ جُنُودَكَ إِلَى اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ وَقَدْ بَلَّغْتُ وَ نَصَحَتُ فَاقْبِلُوْا نَصِيحَتِي وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۳۳۵