انوارالعلوم (جلد 20) — Page vi
انوار العلوم جلد ۲۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تعارف کتب تعارف کتب یہ انوارالعلوم کی بیسویں جلد ہے جوسید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۱۹۴۸ء کی چھ مختلف تحریرات ونگاری پر مشتمل ہے۔تقاریر (۱) اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک رہو سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ امسیح الثانی جب ۱۹۴۸ء میں پہلی دفعہ کو ئٹہ تشریف لے گئے تو مجلس خدام الاحمدیہ کوئٹہ نے حضور کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر حضور نے یہ انتہائی ایمان افروز تقریر فرمائی جو پہلی دفعہ مؤرخها را کتوبر ۱۹۶۱ء کو افادہ عام کے لیے روز نامہ الفضل میں شائع کی گئی۔اس پر معارف تقریر میں حضور نے متعدد امور کی طرف توجہ دلائی جن میں سے خاص طور پر قرآن کریم کی صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنا ہے۔اسی طرح حضور نے عیسائیوں کے اسلامی تعلیم پر متعدد اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اب عیسائیوں کی نئی نسل آہستہ آہستہ اسلامی تعلیمات کی حکمتوں کو سمجھنے اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جس سے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تمام دنیا صداقت اسلام کی قائل ہو جائے گی مگر اس کے ساتھ آپ نے احباب جماعت کو یہ نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:۔دنیا میں آج تک کوئی قوم ایسی نہیں گذری جس نے صرف میٹھی میٹھی باتوں سے دنیا کو فتح کر لیا ہو۔تو میں ہمیشہ مصیبتوں اور ابتلاؤں کی تلواروں کے سایہ تلے