انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 217

انوار العلوم جلد ۲۰ ۲۱۷ دیباچہ تفسیر القرآن عبادت کا مرکز بننے والا تھا اور آپ کے پیچھے نبیوں کے نماز پڑھنے کی تعبیر یہ تھی کہ مختلف مذاہب کی کے لوگ آپ کے مذہب میں داخل ہوں گے اور آپ کا مذہب عالمگیر ہو جائے گا۔یہ وقت مکہ میں مسلمانوں کے لئے نہایت ہی سخت تھا اور تکالیف انتہاء کو پہنچ چکی تھیں۔اس کشف کا سنانا مکہ والوں کے لئے ہنسی اور استہزاء کا ایک نیا موجب ہو گیا اور اُنہوں نے ہر مجلس میں آپ کے اس می کشف پر ہنسی اُڑانی شروع کی۔مگر کون جانتا تھا کہ نئے یروشلم کی تعمیر شروع تھی۔مشرق و مغرب کی قو میں کان دھرے خدا کے آخری نبی کی آواز سننے کے لئے متوجہ کھڑی تھیں۔رومیوں کے غلبہ کی پیشگوئی انہی ایام میں قیصر اور کسری کے درمیان ایک خطرناک جنگ ہوئی اور کسری کو فتح حاصل ہوئی۔شام میں ایرانی فوجیں پھیل گئیں۔یروشلم تباہ کر دیا گیا۔حتی کہ ایرانی فوجیں یونان اور ایشیائے کو چک تک پہنچ گئیں اور باسفورس کے دہانہ پر ایرانی جرنیلوں نے قسطنطنیہ سے صرف دس میل کے فاصلہ پر اپنے خیمے گاڑ دیئے۔اس واقعہ پر مکہ کے لوگوں نے خوشیاں منانی شروع کیں اور کہا خدا کا فیصلہ ظاہر ہو گیا ہے۔بت پرست ایرانیوں نے اہل کتاب عیسائیوں کو شکست دے دی۔اُس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو خبر دی گئی کہ غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ - في بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قبْلُ وَ مِنْ بَعْدُه وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ - بِنَصْرِ اللهِ، يَنْصُرُ مَن يَشَاءُ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ - وَعْدَ اللَّهِ لا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَةَ وَلَكِن اكثر النَّاسِ لا يَعْلَمُونَ ۲۲۴ یعنی رومی فوجیں عرب کے قریب ممالک میں شکست کھا گئی ہیں لیکن اپنی شکست کے بعد پھر اُن کو فتح حاصل ہوگی چند سال کے اندراندر۔خدا ہی کا اختیار دنیا میں پہلے بھی رائج تھا اور آئندہ بھی رائج رہے گا۔جب وہ فتح کا دن آئے گا اُس وقت مؤمنوں کو بھی خدا کی مدد سے خوشی نصیب ہو گی۔خدا جن کو چن لیتا ہے اُن کی مدد کرتا ہے وہ بڑی تی شان والا اور بڑا مہربان ہے۔یہ اُس خدا کا وعدہ ہے جو اپنے وعدوں کو تبدیل نہیں کرتا۔لیکن اکثر لوگ خدا کی قدرتوں سے ناواقف ہیں۔چند ہی سال بعد خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی پوری کر دی۔ایک طرف رومیوں نے ایرانیوں کو شکست دے کر اپنے ملک کو آزاد کرا لیا اور دوسری