انوارالعلوم (جلد 20) — Page 59
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۹ دیباچہ تفسیر القرآن ابراہام اور اضحاق اور یعقوب پر خدا کے نام سے اپنے تئیں ظاہر کیا اور یہوواہ کے نام سے اُن پر ظاہر نہ ہوا۔“ ان دونوں آیتوں کا تضاد ظاہر ہے۔کتاب خروج کہتی ہے کہ یہوواہ کے نام سے پہلی بار موسیٰ کو روشناس کیا گیا۔اس سے پہلے کسی نبی کو خصوصاً ابراہیم۔اسحاق اور یعقوب پر خدا تعالیٰ کا یہواہ نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن کتاب پیدائش کہتی ہے کہ ابراہیم پر بھی اس نام کو ظاہر کیا گیا تھا اور اُس نے ایک پہاڑی کا نام ” یہوواہ میری “ رکھ دیا تھا۔۴۔گنتی باب ۳۳ آیت ۳۸ میں حضرت ہارون کے متعلق لکھا ہے:۔ہارون کا ہن خدا وند کے حکم کے مطابق کو وطور پر گیا اور اس نے بنی اسرائیل کے مصر سے نکلنے کے پیچھے چالیسویں برس کے پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ وفات پائی۔لیکن استثناء باب ۱۰ آیت ۶ میں لکھا ہے:۔' تب بنی اسرائیل نے بیراث بنی یقعان سے موسیرہ کو کوچ کیا۔وہاں ہارون کا انتقال ہوا اور وہیں گاڑا گیا۔ایک ہی شخص دو جگہ وفات نہیں پاسکتا۔یقیناً یہ دوالگ الگ مؤرخوں کا کام ہے کہ انہوں نے بائبل میں اپنی اپنی تحقیق کو خدا تعالیٰ کا الہام قرار دے کر شامل کر دیا ہے۔۵۔نمبر ا سموئیل باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۳ سے ظاہر ہے کہ داؤ دیسی کا آٹھواں بیٹا تھا۔چنانچہ لکھا ہے:۔ویسی نے اپنے سات بیٹوں کو سموئیل کے سامنے نکالا اور سموئیل نے میسی سے کہا کہ خدا نے ان کو نہیں چنا ہے۔پھر سموئیل نے یہی سے پوچھا کہ تیرے سب لڑکے یہی ہیں ؟ اس نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا ہے وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے۔سموئیل نے لیسی سے کہا کہ اُسے بلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آجائے ہم نہیں بیٹھیں گے۔سو وہ اُسے بلوا کر اندر لایا۔وہ سرخ رنگ اور خوبصورت اور حسین تھا اور خداوند نے فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ وہ یہی ہے۔تب سموئیل نے تیل کا سینگ لیا اور اسے اس کے بھائیوں کے درمیان مسح کیا اور خداوند کی روح اُس دن سے آگے داؤد پر