انوارالعلوم (جلد 20) — Page 572
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۷۲ احمدیت کا پیغام تائید کرتی ہے۔احمدیت کا سیدھا سادہ عقیدہ اس بارہ میں وہی ہے جو حضرت امام ابو حنیفہ کا تھا کی کہ قرآن کریم سب سے مقدم ہے اِس سے اُتر کر احادیث صحیحہ ہیں اور اس سے اتر کر ماہرین فن کا استدلال اور اجتہاد ہے۔اسی عقیدہ کے مطابق احمدی بعض دفعہ اپنے آپ کو حنفی بھی کہتے ہیں جس کے معنی یہ بھی ہوتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ نے جو اصل مذہب کا بیان فرمایا ہے ہم اس کو صحیح کرتے ہیں اور بعض دفعہ احمدی اپنے آپ کو اہل حدیث بھی کہہ دیتے ہیں کیونکہ احمدیت کے نزدیک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول جب وہ ثابت اور روشن ہو تمام بنی نوع انسان کے اقوال پر فوقیت رکھتا ہے، حتی کہ تمام ائمہ کے مجموعی اقوال پر بھی فوقیت رکھتا ہے۔ان غلط فہمیوں میں سے جو نا واقفوں کو جماعت احمدیہ کے متعلق ہیں ایک غلط منہی یہ بھی ہے کہ احمدی لوگ احمدیوں کا تقدیر کے متعلق عقیدہ تقدیر کے منکر ہیں۔احمدی لوگ تقدیر کے ہرگز منکر نہیں۔ہم لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر اس دنیا میں جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گی اور اس کی تقدیر کو کوئی بدل نہیں سکتا ہم صرف اس بات کے خلاف ہیں کہ چور کی چوری، بے نماز کے ترک نماز ، جھوٹے کے جھوٹ ، دھو کے باز کے دھو کے، قاتل کے قتل اور بد کار کی بدکاری کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جائے اور اپنے منہ کی سیاہی خدا تعالیٰ کے منہ پر ملنے کی کوشش کی جائے۔ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں تقدیر اور تدبیر کی دونہریں ایک وقت میں چلائی ہیں اور بَيْنَهُما بَرْزَخٌ لا تبغين 2 کے ارشاد کے مطابق ان کے درمیان ایک ایسی حد فاصل مقرر کر دی ہے کہ یہ کبھی آپس میں ٹکراتی نہیں۔تدبیر کا میدان اپنی جگہ پر ہے اور تقدیر کا میدان اپنی جگہ پر ہے۔جن امور کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنی تقدیر کو لازم قرار دیا ہے ان میں تدبیر کچھ نہیں کر سکتی اور جن امور کے لئے اُس نے تدبیر کا رستہ کھولا ہے ان میں تقدیر پر امید لگا کر بیٹھے کی رہنا اپنے مستقبل کو خود تباہ کرنا ہے۔پس ہم جس بات کے مخالف ہیں وہ یہ ہے کہ انسان اپنی ج بداعمالیوں کو تقدیر کے پردہ میں چھپانے کی کوشش کرے اور اپنی سستیوں اور غفلتوں کا جواز تقدیر کے لفظ سے نکالے اور جہاں خدا تعالیٰ نے تدبیر کا حکم دیا ہے وہاں تقدیر پر آس لگائے کی بیٹھا ر ہے کیونکہ اسکا نتیجہ ہمیشہ خطر ناک نکلتا ہے۔مسلمان خدائی تقدیر پر نظر رکھ کر بیٹھے رہے اور