انوارالعلوم (جلد 20) — Page 570
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۷۰ احمدیت کا پیغام نجات کے متعلق تو احمدیت کا عقیدہ اتنا وسیع ہے کہ اس کی وجہ سے بعض کی مولویوں نے احمدیوں پر کفر کا فتوی لگایا ہے یعنی ہم لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کوئی نسان بھی دائمی عذاب میں مبتلا نہیں ہو گا ، نہ مؤمن نہ کا فر۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيء ٥ میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ فاتُه هَادِيَةٌ کافر اور دوزخ کی آپس کی نسبت ایسی ہوگی جیسے عورت اور اس کے بچہ کی ہوتی ہے اور پھر فرماتا ہے کہ ومَا خَلَقْتُ الْجِنّ والانس الا لِيَعْبُدُونِ کے تمام جن و انس کو میں نے اپنا کی عبد بنانے کے لئے پیدا کیا ہے۔ان اور ایسی ہی اور بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے ہم کیونکر مان سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت آخر دوزخیوں کو نہیں ڈھانپ لے گی اور دوزخی جہنم کے رحم سے کبھی بھی خارج نہ ہو گا اور وہ بندے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا تھا وہ دائمی طور پر شیطان کے عبد رہیں گے اور خدا تعالیٰ کے عبد نہیں بنیں گے اور خدا تعالیٰ کی محبت بھری آواز کبھی بھی ان کو مخاطب کر کے یہ نہیں کہے گی کہ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي آؤ میرے بندوں میں داخل ہو کر میری جنت میں داخل ہو جاؤ ! بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ احمدی حدیثوں کو نہیں احمد یوں کا احادیث پر ایمان مانتے اور بعض لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی ائمہ فقہاء کو نہیں مانتے۔یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔احمدیت تقلید و عدم تقلید کے مسئلہ میں بین بین راہ اختیار کرتی ہے۔احمدیت کی تعلیم یہ ہے کہ جو بات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو اس کے بعد کسی اور انسان کی آواز کوسننا محمد رسول اللہ کی ہتک ہے۔آقا کے ہوتے ہوئے کسی غلام کی آواز نہیں سنی جاسکتی۔اُستاد کی موجودگی میں کسی شاگرد سے سبق نہیں لیا جا سکتا۔ائمہ فقہاء خواہ کتنے بڑے ہوں ، بہر حال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔ان کی تمام عزت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں تھی اور ان کی تمام شان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں تھی۔پس جب کوئی بات رسول کریم