انوارالعلوم (جلد 20) — Page 259
انوار العلوم جلد ۲۰ ۲۵۹ دیباچہ تفسیر القرآن نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت شراب پینا منع فرما دیا ہے۔اُن میں سے ایک شخص اُٹھا اور بولا یہ تو شراب کے امتناع کا حکم معلوم ہوتا ہے۔ٹھہر و معلوم کر لیں۔اتنے میں ایک اور شخص اُٹھا اور اُس نے مٹکے کو جو شراب سے بھرا ہوا تھا اپنی لاٹھی مار کرٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور کہا پہلے حکم کی تعمیل کرو اور پھر دریافت کرو۔یہ کافی ہے کہ ہم نے ایسا اعلان سن لیا اور یہ مناسب نہیں کہ ہم شراب پیتے جائیں اور تحقیقات کریں بلکہ ہمارا فرض یہ ہے کہ شراب کو گلیوں میں بہہ جانے دیں اور پھر اعلان کے متعلق تحقیقات کریں۔۲۷۰ اس مسلمان کا خیال درست تھا ، کیونکہ اگر شراب کا پیا جانا ممنوع قرار دیا جا چکا تھا تو اس کے بعد اگر وہ شراب پینا جاری رکھتے تو ایک جرم کے مرتکب ہوتے اور اگر شراب پینا ممنوع نہیں قرار دیا گیا تھا تو شراب کا بہا دینا اتنا بڑا نقصان نہ تھا کہ اُسے برداشت نہ کیا جا سکتا۔اس اعلان کے بعد شراب نوشی مسلمانوں سے بالکل دور ہوگئی۔اس انقلاب عظیم کو بر پا کرنے کے لئے کوئی خاص کوشش اور مجاہدہ کی ضرورت نہیں پڑی۔ایسے مسلمان جنہوں نے اس حکم کو سُنا اور جو فوری تعمیل اس کی ہوئی اُس کو دیکھا ، ستر اسی سال تک زندہ رہے مگر اُن میں سے ایک مسلمان بھی ایسا نہیں جس نے اس حکم کے بعد اس کی خلاف ورزی کی ہو، اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے تو وہ ایسے شخص کے متعلق ہے جس نے براہ راست آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ نہ کیا تھا۔جب ہم اس کا مقابلہ امریکہ کی تحریک امتناع شراب سے کرتے ہیں اور ان کوششوں کو دیکھتے ہیں جو اس حکم کو نافذ کرنے کے لئے کی گئیں یا جو سالہا سال تک یورپ میں کی گئیں ، تو ہمیں صاف نظر آتا ہے کہ ایک صورت میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محض ایک اعلان کا فی تھا کہ اس تمدنی عیب کو عرب کے لوگوں سے معدوم کر دے۔مگر دوسری صورت میں امتناع شراب کی کے لئے قوانین بنائے گئے۔پولیس ، فوج اور ٹیکس کے محکموں کے کارکنوں نے مل کر شراب نوشی کی کی لعنت کو دور کرنے کے لئے متحدہ طور پر کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور انہیں اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔شراب نوشی کی جیت رہی اور شراب نوشی کو دُور نہ کی جاسکی۔ہمارے اس زمانہ کو ایک ترقی کا زمانہ کہتے ہیں مگر جب اس کا مقابلہ ابتدائے اسلام کے زمانہ سے کرتے ہیں تو ہم حیران ہو جاتے ہیں کہ ان دونوں میں سے ترقی کا زمانہ کونسا ہے۔ہمارا یہ زمانہ یا اسلام کا