انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 66

انوار العلوم جلد ۲۰ ۶۶ دیباچہ تفسیر القرآن ،، اور تمہاری بیٹیوں کے کانوں میں ہیں تو ڑتوڑ کے مجھے پاس لاؤ۔چنانچہ سب لوگ زیور جوان کے پاس تھے تو ڑ تو ڑ کر ہارون کے پاس لائے اور اس نے ان کے ہاتھوں سے لیا اور ایک بچھڑا ڈھال کر اس کی صورت چھینی سے درست کی اور انہوں نے کہا کہ اے اسرائیل ! یہ تمہارا معبود ہے جو تمہیں مصر کے ملک سے نکال لایا اور جب ہارون نے یہ دیکھا تو اس کے آگے ایک قربانگاہ بنائی اور ہاورن نے یہ کہہ کر منادی کی کہ کل خداوند کے لئے عید ہے اور وے صبح کو اُٹھے اور سوختنی قربانیاں چڑھا ئیں اور سلامتی کی قربانیاں گزاریں اور لوگ کھانے پینے کو بیٹھے اور کھیلنے کو اُٹھے۔10 لیکن یہ بات کسی انسان کی عقل میں نہیں آسکتی۔کیا یہ ہوسکتا ہے کہ جس سے خدا کلام کرے وہ شرک کرنے لگ جائے۔ایک ہاتھی کو دیکھنے والا اسے چوہانہیں قرار دے سکتا۔ایک سورج کو دیکھنے والا اسے موم کی شمع نہیں قرار دے سکتا۔ایک انسان کو دیکھنے والا اسے مچھر نہیں قرار دے سکتا۔پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا کو دیکھنے والا اور اس سے باتیں کرنے والا نبی ایک کے بنے ہوئے بت کو خدا قرار دیدے۔ہم ایک پاگل سے بھی تو اس قسم کی امید نہیں کر سکتے۔پھر خدا کے ایک نبی سے اس قسم کی امید کس طرح کر سکتے ہیں۔سونے دوسرے یہودی تو معذور تھے۔نہ اُنہوں نے خدا کو دیکھا تھا نہ اس سے باتیں کی تھیں۔انہوں نے موسیٰ اور ہارون کی باتیں سنی تھیں اور اس پر ایمان لے آئے۔اسی طرح ان سے سامری نے جو کچھ کہا اُنہوں نے مان لیا۔مگر ہارون کو کیا ہو گیا تھا ؟ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ جس نے خدا کو دیکھا ہو اور اس سے باتیں کی ہوں وہ سامری کے دھوکے میں آجائے اور خود اپنے ہاتھ سے ایک سونے کا بچھڑا بنا کر اسے خدا قرار دینے لگے؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ دلوں کے بھید جاننے والے خدا نے اس شخص کو بنی اسرائیل کی اصلاح کیلئے چنا ہو جو موقع پر اتنا بزدل اور کمزوری ثابت ہوا ہو؟ ایک عام بادشاہ کی تعریف کرنے والے مؤرخین لکھا کرتے ہیں کہ اس نے اچھے جرنیل چنے اور یہ اس کے کمال کی علامت ہے۔حالانکہ کوئی بادشاہ اپنے جرنیلوں کے دلوں کو نہیں پڑھ سکتا۔لیکن بائبل کہتی ہے کہ خدا خدا بھی ہے اور غیب دان بھی ہے اور سہ انسانوں سے خواہ وہ بادشاہ ہوں یا غیر بادشاہ زیادہ عالم اور زیادہ جاننے والا بھی ہے مگر