انوارالعلوم (جلد 20) — Page 608
انوار العلوم جلد ۲۰ ۶۰۸ ہندوستان کے احمدیوں کے نام پیغام ہر چٹھی تین تین سو کی تعداد میں باہر بھیجی جائے تو ہر لکھے پڑھے آدمی کو پندرہ دن میں صرف تین چٹھیوں کو نقل کرنا پڑتا ہے اور یہ کوئی بڑا کام نہیں۔ان چٹھیوں میں ایمان کو ابھارنے یا زندگی کو ہو قائم رکھنے ، ہمت سے کام لینے اور خدا تعالیٰ کے ان بے انتہاء فضلوں میں حصہ لینے کی دعوت ہو جن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا گیا تھا۔طرح طرح سے اور بار بار جماعتوں کو ہلایا جائے ، جگایا جائے اور نہ صرف ہلایا جائے اور جگایا جائے بلکہ تبلیغ کر کے اپنے آپ کو وسیع کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔اس وقت مسلمان بے کسی کی حالت میں پڑا ہے۔اس وقت وہ سچائی پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔وہ اس ہاتھ کیلئے ترس رہا ہے جو اس کو پکڑ کر نجات کی طرف لے جائے۔اگر آج آپ لوگ صحیح طور پر جماعتوں کو بیدار کرنے کی طرف توجہ کریں تو ہندوستان میں احمدیت کے پھیلنے کا بے نظیر موقع ہے۔سر دست مولوی بشیر احمد صاحب یو۔پی کی جماعتوں کو منظم کریں اور یو۔پی کے تمام چندے سوائے تحریک جدید کے چندہ کے جو غیر ممالک کی تبلیغ پر خرچ ہوتا ہے قادیان بھجوائیں آپ لوگ با قاعدہ خط و کتابت کے ذریعہ سے ہمیں بتاتے رہیں کہ فلاں فلاں جماعت منظم ہو گئی ہے اور ان کا چندہ قادیان میں آنے لگ گیا ہے تا ایسا نہ ہو کہ دو عملی کی وجہ سے کوئی جماعت بالکل تباہ ہو جائے۔جب آپ یو۔پی کی جماعتوں کو منظم کرلیں گے تو ہم دوسرے صوبوں کو باری باری آپ کے سپر د کر تے چلے جائیں گے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ اب خاموشی سے جھنڈے کو پکڑ کر کھڑے رہنے کا وقت گذر چکا۔وہ کام آپ نے شاندار طور پر کیا جس کے لئے دنیا بھر کے احمدی آپ لوگوں کے ممنون ہیں اور آنے والی نسلیں بھی آپ کی ممنون رہیں گی مگر انسان ایک بڑھنے والی ہستی ہے۔ہر روز اس کے حالات متغیر ہوتے ہیں اور ہر روز کے بدلے ہوئے حالات کے مطابق اسے کام کرنا پڑتا ہے کل کی روٹی آج کام نہیں آسکتی اور آج کی روٹی آنے والے کل کام نہیں آسکتی۔پس وہ عظیم الشان ہے خدمت جس کے کرنے کی اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق بخشی ہے اس کا تقاضا ہے کہ اب آپ اگلا قدم اُٹھا ئیں اور قادیان کے خاموش مرکز کو ایک زندہ مرکز میں تبدیل کر دیں۔ہندوستان یونین کی آبادی ۲۹،۲۸ کروڑ کے قریب ہے۔اس کی اصلاح اور نجات کوئی معمولی کام نہیں، کسی زمانہ میں ساری دنیا کی آبادی اتنی ہی تھی۔پس آج سے سینکڑوں سال پہلے ساری دنیا کی کی