انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 607 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 607

انوار العلوم جلد ۲۰ ۶۰۷ ہندوستان کے احمدیوں کے نام پیغام (۱۰) ہندوستان یونین کی صدر انجمن احمدیہ نے ایک دن کے لئے بھی ہندوستان نہیں چھوڑا۔اسی طرح وہاں کی تحریک جدید انجمن بھی وہیں ہے۔یہ انجمنیں قادیان کی جائداد کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔آپ کو بڑے زور سے اس امر کا مطالبہ کرنا چاہئے۔افراد کی جائداد کا تج بے شک جھگڑا ہو لیکن صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید جو کہ ہندوستان یونین میں موجود ہیں تو کی کیوں حکومت ان کے سپردان کی جائداد نہ کرے۔کالج ، سکول، ہسپتال، ریتی چھلہ، زنانہ سکول، دار الانوار کا گیسٹ ہاؤس ، خدام الاحمدیہ کے دفاتر تحریک جدید کی زمینیں، ان کے مالک قادیان میں بیٹھے ہیں۔آپ لوگ اس کے متعلق دعوی کریں اور ان لفظوں میں کریں کہ جبکہ ان جگہوں کے مالک صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید اور خدام الاحمدیہ قادیان میں موجود ہیں اور جبکہ ان جگہوں سے فائدہ اٹھانے والے احمدی ہندوستان یونین میں موجود ہیں تو کس قانون کے ماتحت ان چیزوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔یہ چیزیں ہمارے سپرد ہونی چاہئیں اور ہمیں ان کے استعمال کا موقع دینا چاہئے۔عقل کے ساتھ اور ادب کے ساتھ اگر ان مطالبات کو حکام کے سامنے بار بار رکھا جائے اور ان پر یہ روشن کیا جائے کہ ہندوستان یونین کے احمدی ہندوستان یونین کے وفادار ہیں جس طرح پاکستان کے احمدی پاکستان کے وفادار ہیں پھر ان سے باغیوں کی کا سا سلوک کیوں کیا جاتا ہے تو یقیناً حکومت ایک دن اپنا رویہ بدلنے پر مجبور ہوگی۔(۱۱) جب تک پریس نہیں ملتا اس وقت جماعتوں کے نام چٹھی لکھ کر ہر پندرھویں روز بھجوا نا شروع کریں جس میں جماعتوں کو ان کے فرض کی طرف توجہ دلائی جائے۔اگر عہدہ داران جگہ چھوڑ گئے ہیں تو نئے عہدہ دار مقرر کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔اگر عہدہ دار عہدوں پر موجود ہیں لیکن کام نہیں کرتے تو ان کو کام کرنے کی طرف توجہ دلائی کی جائے۔اگر بالکل بیدار نہیں ہوتے تو ان کو بدلنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔قرآن شریف میں ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔نذیر اِن نَفَعَتِ الذِّكرى اگر آپ پیچھے پڑ جائیں گے تو یقیناً ایمان کی چنگاری پھر سُلگ اُٹھے گی سونے والے پھر بیدار ہو جائیں گے بلکہ مردے بھی زندہ ہو جائیں گے اور پھر تر و تازگی اور نشو و نما کے آثار ظاہر ہونے لگ جائیں گے۔آپ تین سو سے زیادہ آدمی وہاں ہیں۔اگر ان میں سے سو آدمی کا خط پڑھے جانے کے قابل ہو اور