انوارالعلوم (جلد 20) — Page 596
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۹۶ احمدیت کا پیغام اُٹھائیں جس بوجھ کا اٹھانا اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔بے شک قربانی اور ایثار اور ملامت اور تعذیب ان سب چیزوں کا دیکھنا اس رستہ میں ضروری ہے ، مگر خدا تعالیٰ کی راہ میں موت ہی حقیقی زندگی بخشتی ہے اور اس موت کو اختیار کئے بغیر کوئی شخص خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا اور اس موت کو اختیار کئے بغیر اسلام بھی غالب نہیں ہو سکتا۔ہمت کریں اور موت کے اس پیالہ کو منہ سے لگالیں تاکہ ہماری اور آپ کی موت سے اسلام کو زندگی ملے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین پھر تر و تازہ ہو جائے اور اس موت کو قبول کر کے ہم بھی اپنے محبوب کی گود میں ابدی زندگی کا لطف اُٹھا ئیں۔اللَّهُمَّ امِینَ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ اکتوبر ۱۹۴۸ء الفضل ۶ نومبر ۱۹۴۸ ء ) البقرة: ۱۵۲ الفاتحه : ۴ متداول: ہاتھوں میں پھری ہوئی چیز۔دست به دست پہنچی ہوئی چیز الاعراف: ۱۵۷ الفجر: ۳۱۳۰ التكاثر : ١٠ الرحمن: ۲۱ الاحزاب : ۴۱ الذريت: ۵۷ ترمذی ابواب الشهادات حدیث ۲۳۰۳ کنسرویٹو پارٹی (Conservative Party) برطانوی سیاسی پارٹی جو سترھویں صدی کے آخر میں ٹوری پارٹی کی جگہ برسراقتدار آئی۔نام ابتداء ۱۸۳۰ء میں مشہور ہوا۔پارٹی میں ۱۸۴۶ء میں پھوٹ پڑی۔۱۸۷۴ء سے ۱۸۸۰ ء تک دوبار برسراقتدار آئی۔۱۸۸۵ء سے ۱۹۰۵ ء تک (معمولی وقفے کے سوا ) پھر اس پارٹی کی حکومت رہی۔جوزف چیمبرلین کی اصلاحات محاصل کے بعد پارٹی انتشار کا شکار ہوئی اور ۱۹۱۴ ء تک لبرل حکومت قائم رہی۔۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۹ء میں لیبر پارٹی کی کامیابی کے علاوہ ۱۹۲۲ء سے ۱۹۴۰ ء تک تمام عرصہ کنسرویٹو پارٹی