انوارالعلوم (جلد 20) — Page 568
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۶۸ احمدیت کا پیغام نے خواب میں دیکھا ہے اور ایک دفعہ تو میں نے اس سے کشتی بھی کی ہے اور خدا تعالیٰ کی۔سے اور کلمات تعوذ کی برکت سے اس کو شکست بھی دی ہے اور ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ جس کام کے لئے تم مقرر کئے جاؤ گے اس کے رستہ میں شیطان اور اس کی اولاد بہت سی روکیں ڈالے گی تم اس کی روکوں کی پرواہ نہ کرنا اور یہ فقرہ کہتے ہوئے بڑھتے چلے جانا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تب میں اُس جہت کو چلا جس جہت کی طرف جانے کا خدا تعالیٰ نے مجھے ارشاد فرمایا تھا اور میں نے دیکھا کہ شیطان اور اُس کی اولا د مختلف طریق سے مجھے دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کرنے لگی۔بعض جگہ پر صرف سر ہی سرسامنے آ جاتے تھے اور مجھے ی ڈرانے کی کوشش کرتے تھے۔بعض جگہ خالی دھڑ آجاتے تھے۔بعض جگہ شیطان شیروں اور کی چیتوں کی شکل بدل کر یا ہاتھیوں کی شکل بدل کر آتا تھا مگر الہی حکم کے ماتحت میں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی اور یہی کہتے ہوئے بڑھتا چلا گیا کہ ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ “ جب کبھی میں یہ فقرہ پڑھتا تھا شیطان اور اس کی اولاد بھاگ جاتی تھی اور میدان صاف ہو جاتا تھا مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر ایک نئی شکل اور نئی صورت میں میرے سامنے آتا تھا مگر اس دفعہ بھی یہی حربہ اس کے مٹانے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔حتی کہ منزل مقصود آ گئی اور شیطان کلّی طور پر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔اسی رؤیا کی بناء پر میں اپنی تمام اہم تحریروں پر سر نامہ سے اوپر ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ“ کا فقرہ لکھا کرتا ہوں۔پس ہم ملائکہ پر ایمان رکھتے ہیں اور شیطان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ احمدی لوگ معجزات کے منکر ہیں یہ بھی واقعات کے خلاف ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو الگ رہے ، ہم تو اس بات کے بھی قائل ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے اتباع کو بھی اللہ تعالیٰ معجزات عطا فرماتا ہے۔قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے بھرا ہوا ہے اور ان کا انکار صرف ایک از لی اور ابدی اندھا ہی کرسکتا ہے۔