انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 500

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۰۰ دیبا چه تفسیر القرآن انہی اصول کی نقل کر رہی ہے لیکن پوری طرح )United Nation Organisation( نقل نہ کر سکنے کی وجہ سے نا کامیاب ہو رہی ہے۔ پہلی لیگ آف نیشنز اس لئے ناکام ہوئی کہ وہ قرآنی اصول میں سے اس اصل کی خلاف ورزی کر رہی تھی کہ متخاصمین میں سے جو حکومت پنچائتی فیصلہ کو تسلیم نہ کرے اُسے زور اور طاقت کے ساتھ منوایا جائے اور اب نئی لیگ اس اصول کی خلاف ورزی کر رہی ہے کہ مغلو بین سے پنچائتی حکومتیں زائد فوائد حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ ابتدائی جھگڑے تک ہی اپنے فیصلوں کو محد و درکھیں پس یہ لیگ بھی اسی نتیجہ کو دیکھے گی جو پہلی لیگ نے دیکھا تھا ۔ کیونکہ امن کے قیام کا صرف وہی ذریعہ ہے جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔ حیات ما بعد الموت قرآنی تعلیم کے رو سے دنیا کا یہ نظام جسکا میں پہلے نقشہ کھنچ چکا ہوں ، آخر انسان کی موت کے ذریعہ سے ایک نئی شکل بدل لیتا ہے۔ انسانی ارواح ایک نئے عالم میں جاتی ہیں اور روح ایک نیا جسم اختیار کرتی ہے، مگر وہ اس قسم کا جسم نہیں ہوگا جس قسم کا جسم ہمیں اس دنیا میں حاصل ہے۔ وہ ایک نئی قسم کا روحانی جسم ہوگا جو انسان کی روح کو خدا تعالیٰ کا حسن کو دیکھنے کے لئے نئی طاقتیں بخشے گا۔ کامل روحیں معاً اُس مقام پر رکھ دی جائیں گی جسے جنت کہتے ہیں اور ناقص روحیں اُس جگہ ڈال دی جائیں گی جسے دوزخ کہتے ہیں اور جو در حقیقت روحانی بیماریوں کا شفا خانہ ہے۔ جوں جوں ارواح کی اصلاح ہوتی چلی جائے گی اُنہیں جنت میں بھیجا جاتا رہے گا یہاں تک کہ دوزخ بالکل خالی ہو جائے گا اور تمام کے تمام انسان جنت میں داخل ہو جائیں گے ۔ جس طرح وہ خدا کی طرف سے آئے تھے وہ سب کے سب خدا ہی کی طرف چلے جائیں گے۔ اُن کی خوشیاں اور اُن کی لذتیں اور اُن کی راحتیں سب روحانی ہوں گی اور اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اُس کی محبت اُن کی سب سے بڑی غذا ہو گی اور اُس کی رؤیت اُن کا سب سے بڑا انعام ہو گا ۔ قرآن کریم اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے اِلى رَبِّكَ مُنْتَهَا ۵۸۶۔ اس عالم کے دونوں سرے خدا ہی کے ہاتھ میں ہیں ۔ اس کی پیدائش کا سرا بھی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اس کے خاتمہ کا سرا بھی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔ جو خدا سے آیا وہ خدا ہی کی طرف جائے گا ۔ جیسے مسیح