انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 206

انوار العلوم جلد ۲۰ ۲۰۶ چهره دیباچہ تفسیر القرآن اگر ایسا ہے تو پہلے مجھے اپنی بہن اور بہنوئی سے نپٹنا چاہئے۔یہ سوچتے ہوئے وہ اپنی بہن کے گھر کی طرف چلے جب دروازہ پر پہنچے تو انہیں اندر سے خوش الحانی سے کسی کلام کے پڑھنے کی آواز میں آئیں۔یہ پڑھنے والے خباب جو اُن کی بہن اور اُن کے بہنوئی کو قرآن شریف سکھلا رہے تھے۔عمر تیزی سے گھر میں داخل ہوئے۔اُن کے پاؤں کی آہٹ سن کر خباب تو کسی کو نہ میں چھپ گئے اور اُن کی بہن نے جن کا نام فاطمہ تھا قرآن شریف کے وہ اوراق جو اُس وقت پڑھے جا رہے تھے ، چھپا دیئے۔حضرت عمرؓ کمرہ میں داخل ہوئے تو غصہ سے پوچھا میں نے سنا ہے کہ تم اپنے دین سے پھر گئے ہو؟ اور یہ کہہ کر اپنے بہنوئی پر جو ان کے چچازاد بھائی بھی تھے حملہ آور ہوئے۔فاطمہ نے جب دیکھا کہ ان کے بھائی عمر ان کے خاوند پر حملہ کرنے لگے تو وہ دوڑ کر اپنے خاوند کے آگے کھڑی ہو گئیں۔عمر ہاتھ اُٹھا چکے تھے اُن کا ہاتھ زور سے اُن کے بہنوئی کے منہ کی طرف آرہا تھا اور اب اس ہاتھ کو روکنا اُن کی طاقت سے باہر تھا مگر اب ان کے ہاتھ کے سامنے ان کے بہنوئی کی بجائے ان کی بہن کا چہرہ تھا۔عمر کا ہاتھ زور سے فاطمہ کے پر گرا اور فاطمہ کے ناک سے خون کے تراڑے اس بہنے لگے۔فاطمہ نے مار تو کھالی مگر دلیری سے کہا عمر ! یہ بات سچ ہے کہ ہم مسلمان ہو چکے ہیں اور یا درکھیئے کہ ہم اس دین کو نہیں چھوڑ سکتے آپ سے جو کچھ ہوسکتا ہو کر لیں۔عمرؓ ایک بہادر آدمی تھے ظلم نے اُن کی بہادری کو مٹا نہیں دیا تھا۔ایک عورت اور پھر اپنی بہن کو اپنے ہی ہاتھ سے زخمی دیکھا تو شرمندگی اور ندامت سے گھڑوں پانی پڑتی گیا۔بہن کے چہرہ سے خون بہہ رہا تھا اور عمر کے دل سے اب ان کا غصہ دور ہو چکا تھا۔اپنی بہن سے معافی مانگنے کی خواہش زور پکڑ رہی تھی اور تو کوئی بہانہ نہ سُوجھا بہن سے بولے اچھا! لاؤ مجھے وہ کلام تو سناؤ جو تم لوگ ابھی پڑھ رہے تھے۔فاطمہ نے کہا میں نہیں دکھاؤں گی۔کیونکہ آپ ان اوراق کو ضائع کر دو گے۔عمر نے کہا نہیں بہن میں ایسا نہیں کروں گا۔فاطمہ نے کہا تم تو نجس ہو پہلے غسل کرو پھر دکھاؤں گی عمر ندامت کی شدت کی وجہ سے سب کچھ کرنے کے لیے تیار تھے۔وہ غنسل پر بھی راضی ہو گئے۔جب غسل کر کے واپس آئے تو فاطمہ نے اُن کے ہاتھ میں قرآن کریم کے اوراق دے دیئے۔یہ قرآن کریم کے اوراق سورہ طے کی کچھ آیات میں۔جب وہ اسے پڑھتے ہوئے اس آیت پر پہنچے انني أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي