انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page xii

انوار العلوم جلد ۲۰ تعارف کتب کے حالات کے پیش نظر اُن کی دمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ:۔پس آپ لوگ اب اپنی نئی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نئے سرے سے اپنے دفاتر کی تنظیم کریں اور ہندوستان کی باقی جماعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور زندہ رکھنے کی کوشش کریں۔صرف یہی نہیں بلکہ ان کو بڑھانے اور پھیلانے کی کوشش کریں۔وہ تمام اغراض جن کے لئے احمد یہ جماعت قائم کی گئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں لکھی ہوئی موجود ہیں۔ان اغراض کو سامنے رکھ کر صدرانجمن احمدیہ کی تنظیم کریں اور تمام ہندوستان کی جماعتوں کے ساتھ خط وکتابت کر کے ان کو منظم کریں اور پھلنے پھولنے میں مدد دیں۔“