انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 101

انوار العلوم جلد ۲۰ ۱۰۱ دیا چه تفسیر القرآن ویدوں میں تحریف و تبدیل کا ثبوت تیسرا مذہب جو اپنے ماننے والوں کی تعداد کے لحاظ سے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے، ہندو مذہب ہے ۔ قرآنی تعلیم کے مطابق ہمارا یقین ہے کہ ہندو مذہب کی بنیاد بھی الہی الہام کے ذریعہ پڑی ہے اور چونکہ اس مذہب والوں کے نزدیک وید ہی شرعی کتاب ہے ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ یہی الہام اُس کے نبیوں پر نازل ہوا تھا لیکن اس کتاب کی موجودہ حالت یہ ہے کہ جن لوگوں پر یہ کتاب نازل ہوئی تھی اُن کے نام تک معلوم نہیں ، وید منتروں کے شروع میں بعض لوگوں کے نام درج ہیں لیکن اُن کے متعلق خود ہندو علماء یہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ وہ نہیں جن پر الہام ہوا تھا بلکہ ویدوں کے جمع کرنے والے تھے۔ ایسی صورت میں ویدوں کی تاریخی حیثیت کچھ باقی نہیں رہتی ۔ ویدوں کے علماء کی ویدوں کے متعلق مندرجہ ذیل رائیں ہیں : ا ۔ پنڈت ویدک منی صاحب اپنی کتاب وید سروس کے صفحہ ۹۷ پر لکھتے ہیں :۔ وو حقیقت میں جس قدر بُری حالت اس اتھر و وید کی ہوئی ہے اتنی اور کسی وید کی نہیں ہوئی ۔ سائن آچاریہ کے بعد بھی کئی سوکت اِس میں ملا دیئے گئے ہیں ۔ ملانے کا ڈھنگ بہت اچھا سوچا گیا ہے۔ وہ یہ کہ پہلے اُس کے شروع اور آخر میں ” اتھ (شروع) اور آتی (ختم) لکھ دیا جاتا ہے ۔ جب دیکھا کسی نے پوچھا تک نہیں تب شروع آخر میں اتھ آتی لکھنا بند کر دیا جاتا ہے بس صرف اتنے سے وہ ( یعنی اضافہ ) سنهتا ( ویدک مجموعہ ) میں مل جاتا ہے، جیسے رگوید سنہتا میں بالکھلیتہ سوکت ملائے جا رہے ہیں ویسے ہی اتھر و وید کے آخر میں آجکل کشتاپ سوکت ملائے جا رہے ہیں ۔ اگر پوچھا جائے کہ پانچویں انو واک سے لے کر کٹتاپ سوکتوں سمیت جتنے سُوکت اتھر وید میں ملائے جارہے ہیں وہ کہاں سے آئے تو کوئی جواب نہیں ملتا۔ جہالت کا اتنا دور دورہ ہے کہ آخر میں اتھر و وید سنہتا سما پتا لکھا ہوا دیکھ کر ہی یہ یقین کر لیا جاتا ہے -