انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ix of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page ix

انوار العلوم جلد ۲۰ تعارف کتب قرآن کریم کے عالی مرتبت ہونے کو ثابت کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس معرکۃ الآراء کتاب کو ہمیں پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (۳) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں ہمارے ہاتھ سے قائم ہوگی سید نا حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور تقریر مؤرخه ۲۰ رستمبر ۱۹۴۸ء بروز دوشنبه ر بوه کے افتتاح کے موقع پر ارشاد فرمائی تھی۔یہ تقریر شروع کرنے سے پیشتر حضور نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ دعائیں پڑھیں جو آپ نے مکہ مکرمہ کی بنیا در کھتے وقت پڑھی تھیں۔ان دعاؤں کے بعد سب سے پہلے حضور نے ان دعاؤں کے اس موقع پر پڑھنے اور مانگنے کی حکمت اور فلسفہ بیان فرمایا۔اس کے بعد آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور مقام و مرتبہ کو دنیا میں ایک دفعہ پھر قائم کر کے دکھانے کا عزم ظاہر فرمایا کیونکہ آپ محسن انسانیت ہیں اور فرمایا اگر اِس کام میں ہماری جانیں اور ہمارے بیوی بچوں کی جانیں بھی چلی جائیں تو یہ ہمارے لیے عزت کا موجب ہوگا۔نیز آپ نے فرمایا کہ اس وقت جس قدر تحریکیں دنیا میں جاری ہیں وہ ساری کی ساری دُنیوی مقاصد پر مبنی ہیں صرف ایک ہی اہل دین حق کی مذہبی تحریک ہے اور وہ احمدیت ہے۔یہ وہ تحریک ہے جس میں دنیا کے ہر مذہب ، ہر قوم ، ہر زبان اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شامل ہو سکتا ہے۔پس یہی ایک جماعت ہے جس نے دین حق کے جھنڈے کو بلند رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔جس کے لیے شہروں کو چھوڑ کر اس بے آب و گیاہ میدان کا انتخاب کیا ہے۔اس کے بعد حضور نے ربوہ کی زمین کے انتخاب کا پس منظر بیان کرتے ہوئے اس تعلق میں اپنی ایک ۶ سالہ پرانی رؤیا بیان فرمائی۔نیز اس کے حصول کے سلسلہ میں ہونیوالی کوششوں کا بھی ذکر فرمایا۔یہ تقریر الفضل کے سالانہ نمبر ۱۹۶۴ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔