انوارالعلوم (جلد 20) — Page 595
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۹۵ احمدیت کا پیغام ره زندگی بسر کرنے لگ جائے گا اور اس کی زبان میں تاثیر پیدا ہو جائے گی اور اس کا ہمسایہ اس کے رنگ کو اختیار کرنے لگے گا اور عیسائی اور ہندو اور دوسرے ادیان کے لوگ بھی اسی طرح جس طرح کہ مکہ کے لوگوں نے کہا تھا یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ لوكَانُوا مُسْلِمینَ ١٣ کاش ! وہ مسلمان ہوتے اور پھر ہوتے ہوتے یہ قول ان کا مکہ کے لوگوں کی طرح عمل میں بدل جائے گا اور وہ مسلمان ہو جائیں گے کیونکہ کوئی شخص زیادہ دیر تک اچھی بات سے دور نہیں رہتی سکتا۔پہلے رغبت پیدا ہوتی ہے، پھر لالچ آتی ہے، پھر کوشش پیدا ہوتی ہے اور آخر انسان کھچا کھا ؟ اس چیز کی طرف آ ہی جاتا ہے۔یہی اب بھی ہوگا۔پہلے اسلام مسلمانوں کے دلوں میں داخل ہے ہوگا۔پھر وہ ان کے جسموں پر جاری ہو جائے گا۔پھر غیر مسلم لوگ خود بخود ایسے کامل مسلمانوں کی کی نقل کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے اور دنیا مسلمانوں سے بھر جائے گی اوراسلام سے معمور ہو جائے گی۔اے عزیز و! اس چھوٹے سے مضمون میں میں تفصیلی دلائل بیان نہیں کر سکتا اور احمدیت کے پیغام کی تمام جزئیات کو آپ کے سامنے پیش نہیں کر سکتا۔میں نے اجمالی طور پر احمدیت کی غرض ھے اور اس کا مقصد آپ لوگوں کے سامنے رکھ دیا ہے اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مضمون پر غور کریں اور سوچیں کہ دنیا میں کبھی بھی مذہبی تحریکیں صرف دنیوی ذرائع سے غالب نہیں ہوئیں۔مذہبی تحریکیں اصلاح نفس تبلیغ اور قربانی ہی کے ساتھ ہمیشہ غالب آتی رہی ہیں۔آدم علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک جو نہیں ہوا وہ اب بھی نہیں ہوگا اور جس کی ذریعہ سے آج تک خدا تعالیٰ کے پیغام دنیا میں پھیلتے رہے ہیں اسی طرح اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا میں پھیلے گا۔پس اپنی جانوں پر رحم کرتے ہوئے ، اپنی اولادوں پر رحم کرتے ہوئے اپنے خاندانوں اور اپنی قوموں پر رحم کرتے ہوئے ، اپنے ملک پر رحم کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے پیغام کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے دروازے آپ کے لئے جلد سے جلد کھل جائیں اور اسلام کی ترقی پیچھے نہ پڑتی جائے ابھی بہت کام ہے جو ہم نے کرنا ہے۔مگر اس کیلئے ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں کیونکہ خدائی ترقیات علاوہ منجزات کے دین کی اشاعت کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔آپ آئیں اور اس بوجھ کو ہمارے ساتھ مل کر