انوارالعلوم (جلد 20) — Page 539
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۳۹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی کی طرح ہمیں لڑکھاتی چلی جائے ہم کوئی نہ کوئی جگہ ایسی ضرور نکال لیں گے جہاں کھڑے ہو کر ہم پھر دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دیں اور بغیر ہمارے یہ حکومت دنیا میں قائم ہی نہیں ہو سکتی کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی محبت سے لوگوں کے دل خالی ہو چکے ہیں اور قرآن کریم کی حقیقی تفسیر سے وہ نا واقف ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بظاہر لوگوں کے دلوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت پائی جاتی ہے۔لاکھوں غیر احمدی ایسے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ آپ کی نئی بنائی ہوئی شکل سے محبت کرتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض احمدی بھی غلط نہی میں مبتلا ہی ہو جاتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ جب یہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔کرتے ہیں تو ہمارا یہ کہنا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے کہ ان کے دلوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت نہیں حالانکہ ہم جو کچھ کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ محبت تو کرتے ہیں مگر محمد رسول اللہ ہے۔نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک غلط تصویر سے۔اسی طرح ہم مانتے ہیں کہ وہ قرآن کریم کی فرمانبرداری کی خواہش رکھتے ہیں مگر وہ اس کی غلط تاویل کی فرمانبرداری کی خواہش رکھتے ہیں جو ان کے دلوں میں راسخ ہو چکی ہے اس لئے جب تک احمدیت دنیا میں غالب نہیں آجاتی اسلام غلبہ نہیں پاسکتا اور یہ اتنی موٹی بات ہے کہ میں حیران ہوں مسلمان اسے کیوں نہیں سمجھتے اور کیوں وہ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ باوجود الفتِ رسول کے وہ کیوں دنیا میں ذلیل ہورہے ہیں۔سیدھی بات ہے مسلمان اس وقت پچاس کروڑ ہیں اور احمدی پانچ لاکھ مگر پانچ لاکھ احمدی جتنی اسلام کی خدمت کر رہا ہے، جس قدر اسلام کی تبلیغ کر رہا ہے اور جس قدر اشاعت اسلام کے لئے قربانیاں پیش کر رہا ہے اتنی پچاس کروڑ مسلمان نہیں کر رہا۔اس وقت دنیا کے گوشہ گوشہ میں احمدی مبلغ پھیلے ہوئے ہیں اور وہ عیسائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور مقابلہ بھی معمولی نہیں بلکہ بڑی بڑی عیسائی طاقتوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ان کا مقابلہ مؤثر ہے۔پندرہ بیس سال ہوئے لکھنو میں عیسائیوں کی ایک بہت بڑی کا نفرنس ہوئی جس میں یورپ سے بھی عیسائی پادری شامل ہوئے۔اس میں یہ سوال اُٹھایا گیا