انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 409

انوار العلوم جلد ۲۰ ۴۰۹ دیباچهتفسیر القرآن حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا۔خدا کی قسم ! وہ ہر گز مؤمن نہیں ، خدا کی قسم ! وہ ہر گز مؤمن نہیں ، خدا کی قسم ! وہ ہرگز مومن نہیں ، صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ الله! کون مؤمن نہیں ؟ آپ نے فرمایا وہ جس کے ہمسایہ اُس کے ضرر اور اُس کی بدسلوکی سے محفوظ نہیں۔۴۸۸ عورتوں کو بھی آپ نصیحت فرمایا کرتے کہ اپنی ہمسایوں کا خیال رکھا کرو۔ایک دفعہ آپ عورتوں میں وعظ میں فرما رہے تھے کہ آپ نے فرمایا اگر بکری کا ایک پایہ بھی کسی کو ملے تو اس میں وہ اپنے ہمسایہ کا حق رکھے۔۴۸۹ آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے تھے کہ اگر تمہارا ہمسایہ تمہاری دیوار میں میخ وغیرہ گاڑتا ہے یا تمہاری دیوار سے کوئی ایسا کام لیتا ہے جس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں تو اُسے روکا نہ کرو۔۴۹۰ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے، جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو دُکھ نہ دے۔جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کو دکھ نہ دے اور جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ یا تو نیک بات کہے یا خاموش رہے۔۴۹۱ ماں باپ اور دوسرے دنیا میں اکثر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں اور بیوی بچوں کے فکر انہیں لگ جاتے ہیں تو ماں باپ سے حسن سلوک رشتہ داروں سے حسنِ سلوک میں کمزوری دکھانے لگ جاتے ہیں۔رسول کریم ﷺ اس نقص کو دور کرنے کیلئے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کو بار بار واضح فرماتے رہتے کی تھے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کی اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے؟ آپ نے فرمایا۔تیری کی ماں۔اس نے کہا پھر ؟ آپ نے فرمایا۔پھر بھی تیری ماں۔اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! اِس کے بعد ؟ آپ نے فرمایا۔اس کے بعد بھی تیری ماں۔اُس نے چوتھی دفعہ کہا يَا رَسُولَ الله! اس کے بعد؟ تو آپ نے فرمایا۔پھر تیرا باپ۔پھر جو اس کے بعد رشتہ دار ہوں پھر جوان کے بعد رشتہ دار ہوں؟ ۴۹۲