انوارالعلوم (جلد 1) — Page 575
نمازیں پڑھتے۔پس ہم پر اپنی طرف سے تسلی نا زل فرما اور اگرجنگ پیش آئے تو ہمارے پاؤں کو ثبات دیجئے وہ دشمن کے مقابلہ میں بالکل نہ ڈگمگائیں۔الٰہی یہ کا فر ہم پر ظلم اور زیا دتی سے حملہ آور ہو گئے ہیں اور ہمارے خلاف انہوں نے بغاوت کی ہے کیونکہ جب انہوں نے ہمیں شرک وکفر میں مبتلا ہو نے کی دعوت د ی ہے ہم نے ان کی با ت کے قبول کر نے سے انکار کر دیا ہے۔اللہ اللہ! وہ کیا ہی پیا ری مٹی ہو گی جسے آپؐ اٹھا تے تھے اور وہ مٹی کروڑوں من سو نے سے زیا دہ قیمتی تھی جسے اٹھا نے کےلیے خاتم النّبیین ﷺ کے ہا تھ اٹھتے تھے اور جسے آپؐ کے پیٹ پر گر نے کا شرف حاصل ہو تا تھا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا ہے کہ عذاب شدید کو دیکھ کر یَقُوْلُ الْکٰفِرُ یَالَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا(النبا:41)کا فر کہہ اٹھیں گے کہ کا ش ہم مٹی ہو تے اور شریر و بد معاش لو گ جب سزا پا تے ہیں تو ایسے ہی جملے کہا کر تے ہیں اور اپنی حالت پر افسوس ہی کیا کر تے ہیں مگر خدا گواہ ہے وہ مٹی جو آنحضرت ؐ کے پیٹ پر گر تی تھی اس کی نسبت تو ایک مومن کا دل بھی للچا جا تا ہے کہ وہ یَالَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا کہہ اٹھے اور یہی وجہ معلوم ہو تی ہے کہ براء ؓ اس واقعہ کا بیان کرتے ہو ئے اس مٹی کا بھی ذکر کرتے ہیں جو آپ ؐ کے پیٹ پر گر تی تھی۔معلوم ہو تا ہے کہ وہ اس مٹی کو بھی عشق کی نگا ہوں سے دیکھتے تھے اور لالچ کی نگا ہیں ادھر پڑ رہی تھیں اسی لیے تو مدتوں کے بعد جب وہ جنگِ احزاب کا ذکر فر ما تے ہیں تو وہ مٹی جو آنحضرت ﷺ کے جسم ِاطہر پر پڑتی تھی ان کویاد آجاتی ہے۔میں حیرا ن ہو ں کہ صحابہ ؓ کس محبت اور کس شوق سے اس وقت آنحضرتؐ کی طرف دیکھتے ہوں گے۔خدا یا وہ مزدورکیسا ہوگا اورکس شان کاہوگاجس کے سرپر نبوت کا تاج تھا اوردوش پر مٹی کاڈھیر،صحابہ ؓ کے قدموں میں کیسی تیزی اور کیسی پھرتی پیدا ہو گئی ہو گی ہر ایک ان میں سے اپنے دل میں کہتا ہو گا کہ خدا کے لیے جلد جلد اس مٹی کو صاف کرکے جس قدر ہوسکے آنحضرتؐ کا کام کم ہو اور وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر بو جھ اٹھا تے ہوں گے تا کہ جلد اس بو جھ کو ختم کریں اور آنحضرتﷺ کو آرام دیں۔میری عقل چکرا تی ہے جب میں صحابہ ؓکے ان جذبات کا نقشہ اپنے دل میں کھینچتا ہوں جو اس وقت ان کے دلوں میں پیدا ہو تے ہوں گے میری قوتِ متخیلہ پر یشان ہو جا تی ہے جب میں ان خیالات پریشاں کو اپنے سامنے حاضر کر تا ہوں جو اس وقت صحابہ ؓ کے دل و دماغ میں گشت لگا رہے ہوں گے۔اُف ایک بجلی، ایک سٹیم ہو گی جو اس وقت ان کے اندر کام کر رہی ہو گی۔نہیں بجلی اور