انوارالعلوم (جلد 1) — Page 349
ہے۔اور اگر یہ مانا جائے کہ دونوں ملے جلے سارا کام کر رہے ہیں تو اس صورت میں بھی یہ الزام آئے گا کہ اللہ تعالیٰ نعوذ باللہ بیہودہ کام میں لگا ہؤا ہے۔پادری صاحب۔میں آپ کو ابھی پتا چکا ہوں کہ یہ مسائل عقل میں نہیں آسکتے بلکہ خداکے کلام انجیل پر ایمان لانے کے بعد سمجھ میں آسکتے ہیں۔طالب حق۔جبکہ بنیادی اصول ہی سمجھ میں نہ آئیں تو ہم انجیل کو کیونکر جانیں اور چونکہ آپ مسئلہ تثلیث کو خود عقل کے خلاف تسلیم فرماتے ہیں اس لئے اب میں اجازت دیجئے کیونکہ زیادہ گفتگو فضول ہے۔ہمیں کچھ اور بھی مسائل پوچھنے تھے مگر اس کے لئے پھر کسی وقت آئیں گے۔پادری صاحب - ذات باری کی نسبت عقل فیصلہ نہیں کر سکتی۔ها را با اصول کفارے کامسئلہ ہے اور اسی پر ہم زیادہ زور دیتے ہیں۔امید ہے کہ آپ پھر کسی وقت تشریف لا کر اس مسئلے پرگفتگو فرما دیں گے۔اس بات کا وعدہ کرنے کے بعد ہم پادری صاحب سے رخصت ہو کر اپنے گھر واپس آئے اور دیر تک پادری صاحب کے ان جوانوں پر حیران و ششدر رہے۔