انوارالعلوم (جلد 1) — Page 76
انسان یا دو سری مخلوقات پررحم کرتاہے اور ان کی ضروریات کو مہیا کرتا ہے پس اگر خدارحمان نہ ہو تو ایک دم میں انسان ہلاک ہو جائیں کیونکہ ہوا پانی وغیرہ جو کہ ہر ایک جاندار کو میسر ہیں اسی لئے میسر ہیں کہ خدارحمان ہے اور اگر وہ رحمان نہ ہو تو چاہئے کہ ہوا بند ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ پچھلے اعمال کی وجہ سے ہے تو یہ اعتراض ہو گا کہ کیا پچھلے اعمال کی وجہ سے ہر ایک کو ہوا اور پانی ملنے چاہیں کیونکہ کسی نے کم درجہ کے اعمال کئے ہیں اور کسی نے بہت عمدہ اور کسی نے گھوڑا بننے کے کام کئے ہیں تو کسی نے گدھا بننے کے ہر ایک کے لئے ہوا اور پانی کا میا ہو تا ظاہر کرتا ہے کہ یہ اعمال کی وجہ سے نہیں بلکہ خدا کی صفت رحمانیت کی وجہ سے ہے کیونکہ دوسری صورت میں ماناپڑے گاکہ تمام لوگ ایک دو ایسے کام ضرور کر لیتے ہیں کہ اگلی جون میں ہوا اور پانی ان کو میسر ہو جائے مگر جبکہ یہ تو معلوم ہی نہیں کہ یہ چیزیں کس نیکی کے بدلہ میں ملتی ہیں تو انسان ایسے کام کیونکر کر تا ہے اورکس طرح کر سکتا ہے۔پس ہر ایک جاندار کے لئے پانی اور ہوا کا مہیا ہو نا خدا کی رحمانیت اور تناسخ کے ابطال پر دلالت کرتا ہے اور پھر ایک اور بات بھی ہے کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فوقیت دینا اور گدھے کو سور کی نسبت اچھاجاننا جو ہے یہ بھی تو خدا کی رحمانیت کا ثبوت ہے جبکہ تناسخ کےآنے والے صاحب یہ کہتے ہیں کہ اچھے اعمال کرنے والا انسان بنا ہے اور برے اعمال کرنے والاحیوان تو اس طرح گویا کہ وہ انسان کی فضیلت دو سروں پر بتاتے ہیں اور یہ فضیلت سوائے رحمانیت کے ہو نہیں سکتی اور اس بات کو ماننے پر کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فضیلت ہے یہ سوال ہو گاکہ خدا نے انسان کو دو سرے جانوروں پر فضیلت کیوں دی اور اس کا جواب ہو گا کہ رحمانیت کی وجہ سے۔پس اسلام ہم کو یہی بتاتا ہے کہ خدارحمان ہے اور بڑا رحمان ہے اس نے ہمارے لئے وہ تمام چیزیں جو کہ ضروری تھیں بغیر ہمارے کسی کام کے مہیا کی ہیں اور چونکہ ہم ضعیف مخلوق ہیں اس لئے وہ ہمارے گناہوں کو معاف بھی کردیتا ہے اور اسی وجہ سے ہمارا دل ہر وقت اس کی طرف جھکتا ہے اور محبت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ محبوب محبت کرنے والے کی خطائیں اورکو تاہیاں معاف کرے اور اس کی غلطیوں سے درگذر کرے پس اگر خدا ایسا نہ کرتا تو محبت قائم ہوہی نہیں سکتی تھی جب ایک انسان خدا تعالیٰ کے بے شمار احسانات اور انعامات کو دیکھتا ہے تو خود بخوداس کی طرف جھکتا ہے۔اور اس کا دل بے اختیار چاہتا ہے کہ تمام رکاوٹوں کو دور کر کے کسی طرح اس محبوب سے جاملوں جو کہ میری محبت کا بدلہ دے سکتا ہے اور ایساخدا صرف اسلام کا خدا ہے وہ حمان ہے رحیم ہے علیم ہے