انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 482 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 482

قال كعب حتى دخلت المسجد فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم جالس حوله الناس فقام إلي طلحة بن عبيد الله يهرول حتى صافحني وهناني والله ما قام إلي رجل من المهاجرين غيره ولا أنساها لطلحة قال كعب فلما سلمت على رسول الله صلى الله عليه وسلم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يبرق وجهه من السرور أبشر بخير يوم مر عليك منذ ولدتك أمك قال قلت أمن عندك يا رسول الله أم من عند الله قال لا بل من عند الله وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سر استنار وجهه حتى كأنه قطعة قمر وكنا نعرف ذلك منه(بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک( حضرت کعب بن مالک رضی اللہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم ﷺ سے کسی لڑا ئی میں پیچھے نہیں رہا۔سوائے غزوۂ تبوک کے۔ہاں جنگ بدر میں پیچھے رہا تھا اور اس کی یہ وجہ تھی کہ آنحضرتﷺ قریش کے قافلہ کو مدنظر رکھ کر گئے تھے(کسی بڑی جنگ کی امید نہ تھی)مگر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنے دشمنوں سے بغیر قبل از وقت تعیّن وقت و مقام کرنے کے لڑو ا دیا۔ہاں میں لیلہ عقبہ میں موجود تھا۔جب ہم نے اسلام پر قائم رہنے کا عہد کیا تھا اور مجھے جنگ بدر اس رات سے بڑھ کر محبوب نہیں کہ میں لوگوں میں ذکر کروں کہ میں بھی جنگ بدر میں شریک تھا گو کہ عوام میں جنگ بدرلیلہ عقبہ سے زیادہ ہی سمجھی جاتی ہے۔خیر تبوک کے واقعہ کے وقت میرا یہ حال تھا کہ میں نسبتًا زیا دہ مضبوط اور سامان والا تھا اور کسی جنگ کے وقت میرے پاس دو سواری کی اونٹنیاں اکٹھی نہیں ہو ئیں مگر اس وقت میرے پا س دواونٹنیاں موجود تھیں۔رسول کریم ﷺ کی عادت تھی کہ جب جنگ کو جاتے تو اپنی منزل مقصود کو ظاہر نہ کرتے تھے لیکن اس دفعہ چونکہ گرمی سخت تھی اور سفر دور کا تھا اور راستہ میں غیر آباد جنگل تھے اور بہت سے دشمنوں سے پا لا پڑنا تھا س لیے آپؐ نے مسلمانوں کو خوب کھول کر بتادیا تا کہ وہ جنگ کے لیے تیار ہو جا ئیں اور وہ طرف بھی بتا دی جس طرف جا نے کا ارادہ تھا۔اس وقت مسلمان بہت ہو چکے تھے اور ان کا رجسٹر کو ئی نہ تھا اس لیے جو لوگ اس لڑا ئی میں غیر حاضر رہنا چاہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک رسول کریم ؐ کو وحی نہ ہو ان کا غیر حاضر رہنا مخفی ہی رہے گا اور موسم کا یہ حال تھا کہ وہ میوہ پک چکا تھا اور سایہ بھلا معلوم ہو تا تھا۔غرض کہ رسول کریم ﷺ نے اور مسلمانوں نے جنگ کی تیاری شروع کی اور میں بھی ہر صبح جنگ کی تیاری کے مکمل کرنے کے لیے نکلتا میں بھی ان کے ساتھ تیار ہو جاؤں مگر پھر لوٹ آتا اور