انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 363

مویشی اور مرگ (جنگلی چوپائیہ) کا جنم پاتے ہیں ( صفحہ ۳۳۶)۔اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ پودا اور درخت بھی وہی روح رکھتے ہیں کہ جو انسان میں ہے پھر جانور کے ذبح کرنے یا درخت کے کاٹنے یا اس کا پھل توڑنے یا کھیتی کو کاٹنے میں کیا فرق رہے گا جیسا دکھ ایک جانور کوذبح کرنے سے اسے ہوتا ہو گا۔ایسا بلکہ اس سے بھی زیادہ درخت یا اس کے پھل کے کاٹنے سے ہوتا ہوگا۔کیونکہ جانور تو ایک منٹ میں ذبح ہو جا تا ہے اور درخت کوکاٹتے ہوئے بہت دیر لگتی ہے۔پھرپھل کاٹنا یا شاخ کاٹنا تو اور بھی خطرناک ہے اور بالکل ایسا ہے جیسےہم آدمی کی انگلیاں کاٹ دیں۔یا ہاتھ پاوں توڑ دیں پس اس صورت میں آر یہ مسلمانوں کی نسبت زیادہ پاپ کماتے ہیں اور گوشت خوروں کی نسبت ان کو زیادہ خوف لگا ہوا ہے۔اور جب ان اشیاءمیں بھی جان ہے تو انسان اب کھائے کیا اور زندہ کس طرح رہے؟ حرام حلال کی حقیقتاب اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ جانداروں کے ذ بح کرنےکا کل پاپ نعوذ بالله پر میشور کے اپنے علم اور جبر سے ہے، اور آریہ بھی مسلمانوں یا دیگر اقوام کی طرح اس فعل میں شریک ہیں۔میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی فعل حرام یا حلال کیوں قرار دیا ہے سو یاد رہے کہ قرآن شریف سے معلوم ہوتاہے کہ کوئی چیز حرام تبھی کی جاتی ہے کہ جب وہ عقل کے لئے ،جسم کے لئے، اخلاق کے لئے یا روحانی قویٰ کے لئے مضر ہو اس کے سوا اللہ تعالیٰ کسی فعل کو منع نہیں کر تا خواہ وہ کھانے کا ہو، پینے کا ہو، معاملات سے ہو، عبادات سے ہو اور منع صرف اسی صورت میں کرتا ہے کہ جب مذکورہ شرائط میں سے کوئی شرط پائی جاوے یا ایک سے زیادہ شرائط پائی جائیں۔اسی طرح گوشت خوری کے متعلق جن جانوروں کا گوشت مذکورہ شرائط کے ماتحت آتا تھا ان کا مارنا منع کر دیا۔جیسے سور کا گوشت کھانا یا انسان کو مارتا کہ یہ کام اخلاق کیلئے اور روح کے لئے مضر ہیں اور جن جانوروں کا مارنا یا کھانا ان شرائط کے تحت نہ تھا ان کی نسبت منع نہیں فرمایا۔جس کا جی چاہے کھائے اور فائدہ اٹھائے۔اس میں کیا شک ہے کہ جسم انسانی گوشت پوست ہڈیوں اور اعصاب وغیرہ سے بنا ہوا ہے اوراس کی اعلیٰ غذا وہی ہوگی جو ان اشیاء کی جن سے انسان مرکب ہے پرورش کرے۔اور ایسی غذائیں اکثر حیوانات و نباتات میں پائی جاتی ہیں اور انسان کے لئے ضرور ی ہے کہ چن کر وہ غذائیں استعمال کرے جو اس کے لئے زیادہ مفید ہوں ادنی ٰ سے ادنیٰ پودا اور ادنی ٰ سے ادنی ٰ حیوانات ان غذاؤں کو استعمال کرتے ہیں جو ادنی ٰ درجہ کی مرکب ہوتی ہیں۔اور جوں جوں وہ نباتی یا